مجلس وحدت المسلمین کا پرویزالہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

pervaiz-elahai-imran-khan-pti-pppt.jpg


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ایم پی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایم ڈبلیوایم کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزاعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر ایم ڈبلیوایم پولیٹیکل کونسل نے مشاورت کے بعد اہم فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایم ڈبلیوایم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بعض اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور ایم ڈبلیو ایم کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرہ نقوی وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گی۔

ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی ہدایت کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

ترجمان مجلس وحدت مسلمین مظاہر شگری کا کہنا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کو وزیرِاعلیٰ پنجاب کے بعض اقدامات پر شدید تحفظات ہیں۔
 

Raja7866

Minister (2k+ posts)
Saf kho establishment ka hukam ha.
کونسی اسٹیبلشمنٹ جو نیازی کی نیپیاں تبدیل کرتی تھی؟
میں نے کہا بیٹا زیادہ نہ رویا کرو۔ سچ کو مانو اور نیازی کے پچھواڑے سے نکلو