
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیانِ حلفی پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت کے دوران گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم نے جواب جمع کرانے کیلئے عدالت سے مہلت مانگ لی
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سماعت کی اور رانا شمیم کو اوریجنل بیانِ حلفی کے ساتھ تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
دورانِ سماعت رانا شمیم نے کہا کہ 5 اور 12 دسمبر کو بھائی اور بھابھی کے چہلم ہیں، اس کے بعد سماعت رکھ لیں جس پر چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت رانا شمیم کو 5 روز دے رہی ہے، اپنا جواب جمع کرائیں۔
چیف جسٹس نے حکم دیا کہ آپ بتائیں کہ 3 سال بعد یہ بیانِ حلفی کس مقصد کے لیے دیا گیا؟ آپ نے عوام کا عدالت سے اعتماد اٹھانے کی کوشش کی، آپ نے جو کچھ کہنا ہے اپنے تحریری جواب میں لکھیں۔
سابق چیف جج رانا شمیم نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ جو بیانِ حلفی رپورٹ ہوا وہ کون سا ہے؟ میں پہلے رپورٹ کیا جانے والا بیانِ حلفی دیکھ لوں۔
راناشمیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ تا نہیں میرا بیان حلفی کیسے لیک ہو گیا۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ جس شخص نے بیانِ حلفی دیا اسے یاد نہیں کہ بیانِ حلفی میں کیا لکھا ہے، اگر انہیں نہیں معلوم تو پھر یہ بیانِ حلفی کس نے تیار کروایا؟
اس موقع پر اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کیس میں میڈیا کا کردار ثانوی ہے، میڈیا کے خلاف کارروائی مؤخرکی جائے، رانا شمیم سے جواب مانگا جائے، رانا شمیم کو اوریجنل بیانِ حلفی پیش کرنے کی ہدایت کی جائے۔
اس پر عدالت نے انصارعباسی، میرشکیل الرحمان اور عامرغوری کے جوابات عدالتی معاونین کو دینے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
دوسری جانب عدالتی رپورٹر محمد عمران کا کہنا ہے کہ سپر ہیرو بیٹے کی شاندار پرفارمنس کے بعد رانا شمیم نے کیس لڑنے کیلئے نیا وکیل چُن لیا ۔۔ سابق چیف جج رانا شمیم نے توہین عدالت کے نوٹس پر جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا ۔ عدالت کے استفسار پر کہہ رہے ہیں کہ کچھ دن کا وقت دے دیں ، وکیل لطیف آفریدی کے زریعے جواب جمع کراؤں گا۔
https://twitter.com/x/status/1465566096313008130
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rana-shamim1221.jpg
Last edited by a moderator: