
حکومت نے نان فائلر پر طرح طرح کی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اسکے لئے نان فائلر کے 100 روپے کے موبائل فوڈ لوڈ پر 75 روپے کاٹے جائیں گے جبکہ انکے بیرون ملک جانے پر بھی پابندی ہوگی اور وہ گاڑی اور مکان بھی نہیں خرید سکیں گے
نان فائلرز کے ٹیکس نیٹ میں نہ آنے پر انہیں جیل قید کی سزا اور جرمانے کی بھی تجویز ہے، نان فائلرز پر طرح طرح کی پابندیوں پر سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کی بھرمار ہے۔ کسی نے کہا کہ محب وطن بکرے نے بکرے نے نان فائلر کے ساتھ جانے سے انکار کردیا تو کسی نے کہا کہ نان فائلر کے باتھ روم جانے پر بھی ٹیکس عائد ہوگا۔
صحافی احمد وڑائچ نے مزاحیہ پوسٹ شئیر کی جس میں لکھا تھا کہ کہ سنگجانی منڈی کے قریب بکرے نے نان فائلر کے ساتھ جانے سے انکار کردیا
https://twitter.com/x/status/1801871112608915686
احمد کھوکھر نے مغل اعظم کی میمز شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ظل الٰہی! ہاتھ چھوڑیے، آپ نان فائلر ہیں
https://twitter.com/x/status/1801872266625749324
سارم حمید نے بھی ایک ویڈیو شئیر کرکے لکھا کہ فائلر حضرات کا نان فائلرز کو پیغام کہ ہم نے تمہیں اپنی پرداری سے نکال دیا ہے، تم ہمارے ساتھ بیٹھ نہیں سکتے، ہم تمہں اپنے برابر کا سمجھتے ہی نہیں
https://twitter.com/x/status/1801836451304292518
مائدہ محمد نے تفصیلی پوسٹ لکھتے ہوئے کہا کہ بجٹ 2024 میں نان فائلرز کے حوالے سے پیش کی گئیں چند اہم سفارشات:- نان فائلر کو روٹی کے ساتھ سالن نہیں دیا جائے گا۔ نان فائلر کی چائے میں دودھ نہیں ڈالا جائے گا۔ نان فائلر کے انڈے سے زردی نکال لی جائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1801643152517812438
طاہر ملک نے ایک باتھ روم کی تصویر شئیر کی جس میں لکھا تھا کہ باتھ روم استعمال کرنے کیلئے فائلر سے 20 روپے اور نان فائلر سے 120 روپے لئے جائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1801838076810952831
مٹھو نے لکھا کہ "فائلر" اور "نان فائلر" کا وہی فرق ہے جو کے ٹویٹر پے "بلیو ٹک "اور" بغیر "بلیو ٹک "والوں کا ہے "امید" ہے اب سمجھ آ جائے گی
https://twitter.com/x/status/1801910361211215892
ایک دل جلے نان فائلر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یار نان فائلر دی کی زندگی اے اوہ تے کریلیاں وچ قیمہ وی نی پا سکدا ۔ رشتے دار سلام نی لین گے نان فائلر نال ۔ اے سی فی گِرل اُتے کر کے سوں نئیں سکدا
https://twitter.com/x/status/1801902979726917978
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/filh1112h11.jpg