
محسن جمیل بیگ نے جان سمتھ، اینجل اونٹونیو اورٹیز اور جوزف مولڈووان کے ناموں سے امریکہ میں فراڈ کیا۔ صحافی وقاص
ذرائع کے مطابق نگران سیٹ اپ میں وزیراعظم کے طور پر سینئر صحافی وتجزیہ کار محسن جمیل بیگ کا نام فائنل کیا گیا ہے جس کا اعلان وزیراعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کی طرف سے آئندہ ہفتے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا جائےگا۔ فیصلہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں محسن جمیل بیگ میں شریک تھے۔
آئین پاکستان کے مطابق نگران وزیراعظم کا نام وزیراعظم شہبازشریف نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کی مشاورت کے بعد کرنا ہے جس کیلئے آئندہ ہفتے دونوں کی ملاقات متوقع ہے۔
نگران وزیراعظم کیلئے نام محسن جمیل بیگ کا نام سامنے آنے پر سینئر صحافی و تجزیہ کار وقاص نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک کے معروف انگریزی اخبار "دی منٹ مرر" کی خبر اور محسن جمیل بیگ کے خلاف کو امریکی عدالت کی طرف سے ویزا فراڈ کے مقدمے کی دستاویز شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: پاکستان کے اگلے وزیر اعظم محسن جمیل بیگ سے ملیں!
محسن جمیل بیگ جو کہ جان سمتھ، اینجل اونٹونیو اورٹیز اور جوزف مولڈووان کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ نیو یارک کی عظیم ریاست کی طرف سے ان پر ویزا فراڈ کرنے کے جرم میں 5 سال کی سزا اور 5000 امریکی ڈالر جرمانہ کیا گیا تھا، وہ واقعی پاکستان پر قابض چوروں میں سے ایک ہیں جو اس وقت ملک پر حکومت کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1677301449674432518
سینئر صحافی وتجزیہ کار معید پیرزادہ نے دستاویز پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ: جان سمتھ؟ اینجل اونٹونیو اورٹیز؟ اور جوزف مولڈووان؟ آپ کی بات کر رہے ہیں؟ آپ کو یہ سب کچھ کہاں سے ملا؟ کیا یہ انٹرنیٹ پر دستیاب ہے۔
https://twitter.com/x/status/1677307028564238336
معید پیرزادہ کے سوال پر وقاص نے مقدمے کی کاپی کی تفصیلات شیئر کر دیں۔
پڑھیے مکمل دستاویزات:




- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11mosinbaigfraudd.jpg