
جمعیت علمائے اسلام ف کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ محسن نقوی بھائیوں کا بندہ ہے، مولانا سے ہونےو الی ملاقاتوں کے حوالے سے یہ کہتے ہوئے تھوڑا جھجھک رہا ہوں کہ ان ملاقاتوں کے پیچھے کوئی اسٹیبلشمنٹ کا آشیرباد نا ہو۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال نے مولانا عبدالغفور حیدری سے مولانا فضل الرحمان کی صدر و وزیراعظم سے ہونےو الی ملاقاتوں میں محسن نقوی کی موجودگی سے متعلق سوال کیا تو مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ یہ بات زبان زدعام ہے کہ محسن نقوی بھائیوں کا بندہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ محسن نقوی سے بہرحال مولانا فضل الرحمان اور میرے کچھ ذااتی تعلقات بھی ہیں،ہم ایک دوسرے کی شادی غم میں بھی شرکت کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1829933574050680893
انہوں نے مزید کہا ملکی سیاست مولانا فضل الرحمان کے گرد گھوم رہی ہے، مولانا ایک سیاسی سرچشمہ ہیں جہاں میٹھا چشمہ ہوتا ہے وہاں لوگ بھی آتے ہیں،ہمیں یہ علم ہوا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ جے یو آئی ف حکومت کا حصہ بن جائے تاہم اس بات کا اظہاربراہ راست کسی حکومتی رکن کی طرف سے میرے سامنے نہیں ہوا،بس اتنی بات کہی گئی کہ موجودہ حالات میں سب کو ایک ساتھ مل کر چلنا چاہیے۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جیسے پوری سیاسی قیادت چل کر مولانا کے پاس آتی ہے اس سے لگتا ہے کہ ان کے پاس ملکی مسائل کا حل نہیں ہے،جہاں تک قانون سازی کی بات ہے تو ہم نے پی ٹی آئی سے کہا تھا کہ ایسے قوانین جن پر ہمیں کوئی اختلاف یا اعتراف نہیں ہے تو ہم حکومت سے تعاون کریں گے، اگر کسی قانون پر ہمیں اختلاف ہوا تو ہم اپوزیشن کے ساتھ کھڑ ے ہوں گے۔
https://twitter.com/x/status/1829937629141344686
پروگرام میں میزبان نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے مولانا فضل الرحمان سے حالیہ رابطوں پر سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ہمارا پرانا تعلق ہے، ملک کے موجودہ مسائل بحران کسی ایک سیاسی لیڈر ، ایک پارٹی یا ایک ادارے کے قد سے بڑے ہیں،اس بحران سے نکلنے اور ان مسائل کو دو ر کرنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ ہم سب مل کر آگے بڑھیں۔
جے یو آئی ف اور پی ٹی آئی کے درمیان ممکنہ اتحاد اور قانون سازی میں ایک دوسرے سے تعاون کے اعلانات سے متعلق سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت ملک کسی سیاسی کشیدگی اور خلفشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہم معاشی ریکوری کے فیز سے گزررہے ہیں،آج ہم نے جماعت اسلامی کے امیر سے بھی کہا ہے کہ اگر ان کے پاس کوئی پلان ہے تو ہم آپ کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو وسائل کی ضرورت ہے، ٹیکس وصولی کے معاملے پر سیاست کریں گے اور لوگوں کے جذباتوں پر تیل پھینکیں گے تو ہم کسی بھی طرح ملک کی خدمت نہیں کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1829929123789033653
احسن اقبال نے کہا کہ ہماری طرف سے مولانا کیلئے حکومت میں شمولیت کی دعوت ہمیشہ سے موجود ہے،جیسے ہم نے 18 ماہ ایک ساتھ حکومت کی ہم چاہتے ہیں کہ آگے بھی ایسے ہی چلتے رہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mohsinan1h123.jpg