محسن نقوی عاصم منیر کا صابر مٹھو ہے۔ عادل راجہ

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)

دبئی لیکس میں محسن نقوی کی اہلیہ کے نام پر جائیداد نکلی ہے۔ اہلیہ کہتی ہے جائیداد آئندہ سال کے گوشواروں میں ظاہر کریں گے۔ محسن نقوی کہتا ہے جائیداد پہلے سے ڈکلئیر کررکھی ہے۔ دونوں کے بیانات میں تضاد ثابت کرتا ہے کہ یہ حرام کی کمائی ہے۔

ساتھ ہی ساتھ محسن نقوی اس ملک کا اعزازی سفیر لگ چکا ہے جو پانامہ کے بعد حرام کی کمائی چھپانے کا بڑا اڈہ بن چکا ہے۔ صرف یہ نہیں ابھی تو ایل ڈی اے میں ہاتھ صاف کرنے کی کہانیاں کھلیں گے۔ ڈی ایچ اے میں سستی زمینیں خریدنے کی کہانیاں کھلیں گی۔ محسن نقوی نے پنجاب میں جو اندھیر نگری مچائی ہے اس کے راز جب کھلیں گے تو آپ کے کانوں سے دھوئیں نکلیں گے۔

یہ بات کوئی ڈھکی چھپی نہیں کہ محسن نقوی کی طاقت کا مرکز عاصم منیر ہے۔ عاصم منیر نے محسن نقوی کو جو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اس کا فائدہ سب سے زیادہ عاصم منیر اٹھا رہا ہے۔ باجوہ نے اگر چھ سال میں بارہ ارب کے اثاثے بنائے تو عاصم منیر اور محسن نقوی کا گٹھ جوڑ ڈیڑھ سال میں باجوہ کا ریکارڈ توڑ چکا ہے۔

ادارہ اب کتنا عرصہ اپنے سربراہان اور جرنیلوں کی کرپشن کو قومی سلامتی کے پیچھے چھپاتا رہے گا۔ کوئی ایسی اخلاقی ، معاشی اور معاشرتی بیماری ہے نہیں جو جرنیلوں میں نہیں پائی جارہی۔ فوج کے نوجوان افسران کو سوچنا ہوگا کہ وہ کس سمت میں جارہے ہیں۔

ایک آرمی چیف اور چند درجن جرنیلوں کے لیے ہزاروں شاندار افسران کیوں اپنی قبریں دوزخ کی آگ سے بھر رہے ہیں۔ کیا انکی سروس اتنی حقیر ہے کہ وہ بدترین نفرت کمائیں تاکہ جرنیل کھل کر کرپشن کرسکیں۔ عدالتوں نے اپنا کام شروع کردیا ہے۔ ادارے کا سسٹم بھی حرکت میں آئے۔ ورنہ عوام کا سیلاب حرکت میں آجائے گا اور گھن گیہوں سب پس جائے گامندرجہ ذیل پوسٹ میں کئے گئے وعدے کیمطابق مزید تفصیلات حاضر ہیں

GNoT7P7WsAAmUoc

GNoT8w8WgAAjFnC