محسن نقوی نے نگران وزیر بلال افضل کو سلیکٹر کےبعد اپنا ایڈوائزرمقرر کر دیا

9bilalwksdjjdk.png


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سلیکٹر بلال افضل کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا ایڈوائزر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلال افضل کو ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ سینئر وجونیئر سلیکشن کمیٹی میں بھی بطور نان ووٹنگ ممبر کے شامل کیا گیا ہے۔

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ 2024ءمیں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو فارغ کر کے قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکین کی تعداد میں کمی کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی تشکیل کردہ قومی سلیکشن کمیٹی میں سینئر اور جونیئر ٹیموں کا انتخاب اسد شفیق، محمد یوسف، کپتان قومی کرکٹ ٹیم اور ٹیم کے ہیڈ کوچ کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے نئی تشکیل کردہ قومی سینئر وجونیئر سلیکشن کمیٹی میں نان ووٹنگ ممبران کو بھی حصہ بنا لیا گیا ہے اور آفیشل ویب سائٹ پر قومی جونیئر وسینئر سلیکشن کمیٹی ممبرز کی لسٹ بھی اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1811759572098441427
قومی جونیئر وسینئر سلیکشن کمیٹی میں 5 نان ووٹنگ ممبرز اور 4 ووٹنگ ممبرز شامل ہیں، جونیئر وسینئر دونوں سطح پر ٹیموں کا انتخاب اب قومی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ قومی سلیکشن کمیٹی کے ووٹنگ ممبرز میں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ، کپتان اور سابق کھلاڑیوں اسد شفیق اور محمد یوسف کو شامل کیا گیا ہے۔

قومی سلیکشن کمیٹی کے نان ووٹنگ ممبران میں ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی بلال افضل، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود، ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان اور منیجر اینالسٹ حسن چیمہ شامل ہیں۔ قومی سیمن سلیکشن کمیٹی ویمن ٹیم کی کپتان، ہیڈ کوچ، بتول فاطمہ اور اسد شفیق پر مشتمل ہے جسے بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے کھلاڑی منتخب کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔
 

Back
Top
Oops! We ran into some problems.
Oops! We ran into some problems. Please try again later. More error details may be in the browser console.
Oops! We ran into some problems.
Oops! We ran into some problems. Please try again later. More error details may be in the browser console.