محسن نقوی کے کاغذات نامزدگی کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

7mosimmnnmnazdgi.png

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر داخلہ محسن نقوی کے سینیٹ الیکشن 2024 کے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات کے حصول کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست ایڈووکیٹ عمیر شفیق مغل کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں محسن نقوی کے انتخابی عمل سے متعلق تمام مصدقہ دستاویزات فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ محسن نقوی کے کاغذات نامزدگی کی مصدقہ کاپی اور ان کے ساتھ جمع کرائے گئے تمام متعلقہ دستاویزات فراہم کیے جائیں۔ مزید یہ کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے محسن نقوی کو بلامقابلہ سینیٹر منتخب کرنے کا اعلامیہ بھی پیش کیا جائے تاکہ انتخابی عمل کی شفافیت کا جائزہ لیا جا سکے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد بار الیکشن کمیشن سے ان دستاویزات کے حصول کے لیے رجوع کیا، مگر کمیشن کی جانب سے مسلسل ٹال مٹول سے کام لیا گیا اور تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا گیا۔

درخواست میں آئین کے آرٹیکل 19 اے کا حوالہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عوام کو معلومات تک رسائی کا حق حاصل ہے اور کاغذات نامزدگی کی تفصیلات لینا درخواست گزار کا قانونی حق ہے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن کو براہ راست فریق بنایا گیا ہے اور عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ کمیشن کو تمام متعلقہ ریکارڈ فراہم کرنے کا پابند بنائے۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
آئنی چکلے کے بنچ میں زلیل الدین باندر ، کنجر خیل اور افغانی باندری اینڈ ہمنوا کے پاس کیوں مطالبہ نہیں کیا ان باندروں کو چکلے میں بٹھانے کا مقصد ؟ صرف کروڑوں روپے ان باندروں پر خرچ کرکے صرف قوم کا پیسہ ضائع کرنا ہے
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
آئنی چکلے کے بنچ میں زلیل الدین باندر ، کنجر خیل اور افغانی باندری اینڈ ہمنوا کے پاس کیوں مطالبہ نہیں کیا ان باندروں کو چکلے میں بٹھانے کا مقصد ؟ صرف کروڑوں روپے ان باندروں پر خرچ کرکے صرف قوم کا پیسہ ضائع کرنا ہے
LOHAR COURT PER RANI JUSTICE NEELAM KA QAZA HAY, EXPECT BOOT POLISH.
 

Back
Top