
محمد زبیر کی اہلیہ اپنے شوہر کی خفیہ مصروفیات کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟ ماضی کا ایک انٹرویو سامنے آگیا۔
سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کی نازیبا ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ان کی اہلیہ کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے جس میں وہ اپنے شوہر کی خفیہ مصروفیات کے بارے میں گفتگو کررہی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق رواں برس فروری میں محمد زبیر اپنی اہلیہ کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئے جس میں میزبان وسیم بادامی نے دونوں سے نجی وپیشہ ورانہ زندگی سے متعلق اپنے مخصوص انداز میں 'معصومانہ سوالات ' پوچھے۔
اسی دوران وسیم بادامی نے محمد زبیر کی اہلیہ سے سوال کیا کہ کیا آپ کو کبھی محمد زبیر پر شک ہوا؟ یا شک سے بڑھ کر یقین ہوا کبھی؟
https://twitter.com/x/status/1442398596393996288
اس سوال کے جواب میں محمد زبیر کی اہلیہ نے تھوڑی ہچکچاہٹ کے بعد کہا کہ انہیں محمد زبیر پر شک اور اس سے بڑھ کر یقین بھی ہوگیا، جس پر وسیم بادامی نے سوال کیا کہ کیا آپ نے کبھی محمد زبیر کو رنگے ہاتھوں پکڑا؟ جس پر مسز زبیر نے انکار کردیا۔
اس جواب پر محمد زبیر نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے کبھی کچھ کیا ہی نہیں تو رنگے ہاتھوں پکڑنے کی بات کیسے ہوسکتی ہے۔
وسیم بادامی نے کہا کہ آپ کی اہلیہ ایسا کہہ رہی ہیں، کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ محمد زبیر ا گر کبھی پکڑے نہیں گئے ہیں تو اس کا مطلب انہوں نے کبھی کچھ کیا بھی نہیں ہوگا جس پر محمد زبیر کی اہلیہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ تو کیا ہی ہوگا ۔
یادرہے کہ گزشتہ روز سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ کسی خاتون کے ساتھ انتہائی نازیبا حرکات کرتے دکھائی دے رہے ہیں، ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو آواری ہوٹل کے کسی کمرے میں ریکارڈ کی گئی ہے جس میں زبیر عمر اور اس خاتون کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔
دوسری جانب محمد زبیر نے اس ویڈیو اسکینڈل کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے ایک گھٹیا اور اخلاق سے گری ہوئی سازش قرار دیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/NW03Knh/13.jpg
Last edited: