
سپریم کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق فیصلے کے بعد ان مخصوص نشستوں پر حلف لینے والے اراکین اسمبلی نےذاتی طو ر پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا ہے، یہ درخواستیں آئندہ ہفتے تک سپریم کورٹ میں دائر کردی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں پر حلف لینے والے اراکین اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کیلئے علیحدہ علیحدہ رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان درخواستوں میں ممبران عدالت کے سامنے موقف اپنائیں گے کہ عدالت نے ان کو سنے بغیر ان کے خلاف ہی فیصلہ دیا۔
اراکین اسمبلی نے رٹ پٹیشن دائر کرنے کیلئے مندرجات پر مشاورت مکمل کرلی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی کو یہ درخواستیں دائر کرنےکیلئے پارٹی قیادتوں نے حکم دیا ہے، بظاہر یہ درخواستیں ذاتی طور پر دائر کی جائیں گی مگر انہیں درپردہ پارٹیوں کی حمایت حاصل ہوگے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے احکامات دیئے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1814190306583011362
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maskh1i11h.jpg
Last edited by a moderator: