Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
تحریک انصاف کا مخصوص نشتوں کے فیصلہ پر عمل در آمد کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع، عزیر بھنڈاری کے ذریعے درخواست دائر کردی
الیکشن کمیشن کو 12 جولائی کے مختصر فیصلہ پر عمل کا حکم دیا جائے،استدعا
پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے ابہام کا موقف 14 دستاویزات کے ساتھ مسترد کر دیا
الیکشن کمیشن کی فیصلے پر ابہام ہونے کی درخواست مسترد کی جائے، پی ٹی آئی
الیکشن کمیشن کو فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا جائے، پی ٹی آئی
پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے وہ خطوط بھی ریکارڈ پر لے آئی جن میں کمیشن خود بیرسٹر گوہر علی خان کو بغیر کسی ابہام کے چئیرمین پی ٹی آئی تسلیم کر رہا ہے۔
مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں جو درست دائر کی ہے اس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جب خط و کتابت میں الیکشن کمیشن بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی مان رہا ہے تو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کیوں نہیں کر رہا اس میں تو ابہام کی بات نہیں بیرسٹر گوہر کے بھیجے لیٹر پر عمل کرتے ہوئے باقی 41 ممبران کو بھی پی ٹی آئی ڈیکلیئر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرے
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/75dOZOp.jpeg