مخصوص نشستیں کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری،8 فروری الیکشن غیرشفاف قرار

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

تفصیلی فیصلہ 70 صفحات پر مشتمل ہے جسے جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا !

مخصوص نشستوں سے متعلق اکثریتی فیصلہ اردو زبان میں بھی جاری کرنے کا حکم۔ اردو ترجمہ کو کیس ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے اور ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کریں۔ عدالت کا حکم
https://twitter.com/x/status/1838116010206900274
تحریری فیصلے میں پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی بات کا اطمینان بخش جواب نہیں دے سکا

ستر صفحات کے تفصیلی فیصلے میں آٹھ ججز نے سپریم کورٹ کے دو ججوں کی اپنے بارہ جولائی کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دینے کے ریمارکس کو سخت تبقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم اختر افغان کاُعمل سپریم کورٹ کے ججز کے منصب کے منافی ہے،،
https://twitter.com/x/status/1838117436417286641
مخصوص نسشتوں کے کیس میں ۱۳ رکنی فل کورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں قرار دیا ہے بطور ایک آئینی ادارہ الیکشن کمیشن ۸ فروری ۲۰۲۴ کو صاف شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہا ہے۔ چیف الیکشن کمیشنر اور انکے ساتھی اراکین کو اب اپنے عہدوں سے فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہئیے۔ اعلی ترین عدالت نے الیکشن کمیشن کی نااہلی پر مہرِ تصدیق ثبت کر دی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1838117830446957032
تفصیلی فیصلہ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان کے اختلافی نوٹ کو ردّی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ اختلافی نوٹ میں شامل آبزرویشنز انصاف کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹ اور سپریم کورٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔

انتخابی نشان نہ دینا سیاسی جماعت کے الیکشن لڑنے کے قانونی و آئینی حق کو متاثر نہیں کرتا، سپریم کورٹ کا اکریتی فیصلہ

الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سے متصادم ہے۔
سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ

مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کے یکم مارچ کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی کالعدم، سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن ایکشن پروسس کا گارڈین ہے

لیکن الیکشن کمیشن نے سمبل نا دیکر اور اراکین کو آزاد ڈکلیر کر کے نا صرف ووٹر کا حق پامال کیا بلکہ ووٹر کے حق پر ڈاکہ۔ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ

سیاسی جماعت کا اپنے نام سے الیکشن لڑنا بنیادی حق ہے ، سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فروری 2024 میں الیکشن کمیشن کا حکم غیر آئینی اور غیر قانونی قرار ، گویا تحریک انصاف بطور سیاسی جماعت الیکشن لڑ رہی تھی

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

70 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا جس میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سے متصادم ہے جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو ریلیف دینے پر وضاحت بھی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے ، پی ٹی آئی کی کیس میں فریق بننے کی درخواست ہمارے سامنے موجود تھی، عمومی طور پر فریق بننے کی درخواست پر پہلے فیصلہ کیا جاتا ہے، یہ عدالت متعدد مقدمات میں کہہ چکی مکمل انصاف کرتے ہوئے عدالت کسی تکنیکی اصول کی پابند نہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عام طور پر عدالت یہ کرتی کہ پہلے پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتی پھر ریلیف دیتی، لیکن عدالت اس طریقہ کار میں اس وقت نہیں پڑتی جب عوام کے ووٹر کا تحفظ اور آرٹیکل 17 کی شق دو اور آرٹیکل 19 کا معاملہ ہو، ایسے وقت میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہمارے سامنے سنی اتحاد کونسل تھی یا پی ٹی آئی یا کوئی اور سیاسی جماعت۔

آزاد امیدوار بھی پی ٹی آئی کے امیدوار تھے

فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن میں بڑا اسٹیک عوام کا ہوتا ہے، انتخابی تنازعہ بنیادی طور پر دیگر سول تنازعات سے مختلف ہوتا ہے، یہ سمجھنے کی بہت کوشش کی کہ سیاسی جماعتوں کے نظام پر مبنی پارلیمانی جمہوریت میں اتنے آزاد امیدوار کیسے کامیاب ہو سکتے ہیں؟ اس سوال کا کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا، پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا آزاد امیدوار بھی پی ٹی آئی کے امیدوار تھے اور ووٹرز نے ان کے پی ٹی آئی امیدوار ہونے کی وجہ سے انہیں ووٹ دیا۔

الیکشن کمیشن کردار ادا کرنے میں ناکام


عدالت نے الیکشن کمیشن کے رویے پر بھی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن بنیادی فریق مخالف کے طور پر کیس لڑتا رہا، حالانکہ اس کا بنیادی کام صاف شفاف انتخابات کرانا ہے، الیکشن کمیشن ملک میں جمہوری عمل کا ضامن اور حکومت کا چوتھا ستون ہے اور وہ فروری 2024 میں اپنا یہ کردار ادا کرنے میں ناکام رہا۔

فیصلے کے مطابق رول 94 آئین اور الیکشن ایکٹ 2017 سے متصادم ہے، رول 94 کے تحت مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے طریقہ کار سے متعلق ہے، انتخابی رولز الیکشن ایکٹ کے مطابق ہی بنائے جا سکتے ہیں، انتخابی رولز میں ایسی چیز شامل نہیں کی جا سکتی جو الیکشن ایکٹ میں موجود نہ ہو، رول 94 کی وضاحت میں لکھا گیا ہے کہ سیاسی جماعت اسے تصور کیا جائے گا جس کے پاس انتخابی نشان ہو۔


فیصلے میں کہا گیا کہ رول 94 کی وضاحت آئین کے آرٹیکل 51(6) اور الیکشن ایکٹ کی شق 106 سے متصادم ہے، انتخابی نشان نہ ہونے پر مخصوص نشستیں نہ دیا جانا الیکشن کمیشن کی طرف سے اضافی سزا ہے، واضح قانون کے بغیر کسی کو سزا نہیں دی جا سکتی، جمہوریت میں انفرادی یا اجتماعی حقوق میں کم سے کم مداخلت یقینی بنانی چاہیے، انتخابی نشان واپس لئے جانے کا مطلب یہ نہیں کہ سیاسی جماعت کے آئینی حقوق ختم ہوگئے۔

اکثریتی فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے جزوی طور پر جوڈیشل امور سرانجام دیے، جبکہ کمیشن کو یہ اختیار ہی نہیں تھا کہ وہ فیصلہ ایسے اعلیٰ عدالتی فورم پر چیلنج کرے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس میں پارٹی کے آئینی حقوق واضح کرتی تو کنفیوژن پیدا ہی نہ ہوتی، الیکشن کمیشن نے بھی اپنے حکم نامہ میں پی ٹی آئی کے آئینی حقوق واضح نہیں کیے، عدالت اور الیکشن کمیشن کو مدنظر رکھنا چاہیے تھا کہ انتخابی شیڈیول جاری ہو چکا ہے، پارٹی کے اندرونی معاملے پر شہریوں کے ووٹ دینے کے بنیادی حقوق کو کیسے ختم کیا جا سکتا ہے؟ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن فیصلہ نظرثانی میں زیرالتواء ہے اس لئے اس پر رائے نہیں دے سکتے۔


سپریم کورٹ نے کہا کہ جب عدالت مکمل انصاف کی فراہمی کی آئینی شق 187 کی ذیلی شق ایک کی طرف جاتی ہے تو عدالت رائج طریقہ کار یا پریکٹس کے سبب بے یارو مددگار نہیں ہوتی اور اس پر انخصار نہیں کیا جاتا کہ کسی سیاسی جماعت کی درخواست آئی تھی، جب الیکشن کمیشن انتخابی عمل میں غلطیاں کرے تو ان غلطیوں کو سدھارنے کیلئے عدلیہ کی مداخلت ضروری ہو جاتی ہے، انتخابی عمل کی ساکھ کو نیچا دیکھانے سے جمہوریت نیچے ہوگی، انتخابی تنازعات دیگر دیوانی مقدمات کے تنازعات سے یکسر مختلف ہوتا ہے، انتخابی تنازعات میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ عوام کے ووٹوں سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا۔

Source



https://twitter.com/x/status/1838129730173776361
https://twitter.com/x/status/1838249950200603063
https://twitter.com/x/status/1838216516237664585
https://twitter.com/x/status/1838279796541001905
 
Last edited by a moderator:

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
1c6943c372187ed186416b895f4eb06c.gif


Easy Paisa, ECP, ECC, ISI, GHQ, Whiskey Muneera, Nadeem Anjuman, PMLUN, PPP, PDM sub ke mou per zanataydaar chamata from the Supreme Court of Pakistan.

WELL DONE JUSTICES, THE PAKISTANI NATION STANDS WITH YOU
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
😂 😂 😂 😂 😂 😂 Kya aawla mootar mein bhigo bhigo ke littar maaray hai ECP aur ECC ko. Boot polishiye patwari ke ilawa aur koi bhi hota to resign kya sharam se hi mar jaata ke mulk ki aala adliya ne itni bizti ki hai

Boot palshiya UN ich huun gorayaan tay kaliyaan dey boot paalish karun laee baitha aye.
 

Lathi-Charge

Senator (1k+ posts)
یہ تو سپریم کورٹ کی ٨ رکنی بینچ نے رکھ کے جرنیلوں اور ان کے گماشتوں کی تشریف لال کی ہے
اس فیصلے کے بعد تو نہ اس حکومت کی کوئی اخلاقی یا قانونی جواز رہ جاتا ہے اور نہ ہی ان کے دو نمبری ترامیم کی
پی ڈی یم کی ڈمی سرکار تو وڑ گیئ ساتھ میں چیف الیکشن کمشنر اوربطور خاص یہ دو جج صاحبان بھی ہمیشہ کے لیے داغدار ہو گئے
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
this is inevitable now. PTI should now formulate a strategy on how to protect the supreme court building on the day, which in all probability, will be the retirement day of the psycho. these thugs will play their last card which should be the last day of this rotten system too.

Yes, that is true. PTI plus entire lawyer community of Pakistan.
However, he will immediately go for the review now.
 

Lathi-Charge

Senator (1k+ posts)
Yes, that is true. PTI plus entire lawyer community of Pakistan.
However, he will immediately go for the review now.
yes they have filled in the supreme court with their like minded ad-hoc judges but these dummy judges should be having no say in this. I doubt the lawyers will be able to do much as most of them are either compromised or toothless. large scale public mobilisation is the way to go.
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
Qazi will not doubt now set a date for the appeal and try to reject the verdict ASAP. The judges should have waited a few more weeks before releasing the full verdict so there was less time for Qazi to react.
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
As far as i know review can only be filed infront of same full court bench

The criminals rely on tactics such as threats to families of the judges to get what they want. I suspect they will try to force some of the judges to change their positions.

Qazi Faiz Chor is already working on changing the law on MNA's floor crossing so they will force some PTI MNA's to vote for constitutional changes. This would destroy the SC anyway so it's going to be an uphill struggle to save Pakistan.
 

Back
Top