moazzamniaz

Chief Minister (5k+ posts)
مذہب کی عینک اور خود فریبی
یاسر پیرزادہ کا کالم ذرا ہٹ کے




ہم لوگ اس دنیا میں بسنے والی ایک عجیب و غریب مخلوق ہیں ،ہماری منطق دوسروں سے نرالی اور ہمارا سٹائل سب سے جداگانہ ہے ۔ہم نے اپنی کچھ ایسی تھیوریاں ایجاد کر رکھی ہیں جن کا ڈسا ہوا پانی نہیں مانگتا۔ان تھیوریوں کی دلچسپ بات یہ ہے کہ حقائق کے منافی ہونے کے باوجود یہ عوام میں بے حد مقبول ہیں اور اس کی وجہ بڑے سادہ ہے کہ کسی نہ کسی حوالے سے یہ تمام تھیوریاں اسلامی نظام اور مسلمانوں کے گرد گھومتی ہیں۔

ہماری پہلی تھیوری یہ ہے کہ یورپ اور امریکہ میں اسلام بڑی تیزی سے پھیل رہاہے اور وہ دن دور نہیں جب پوری دنیا میں اسلام کا غلبہ ہو جائے گا ۔بہت اچھی بات ہے ،اس بات پر یقیناہر پاکستانی مسلمان کو کڑاہی گوشت کھا کے سیلیبریٹ کرنا چاہئے مگر یہاں ایک چھوٹا سا سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس غلبے کے بعد کیاہوگا ؟ یعنی اگر ہم ایک منٹ کے لئے فرض کر لیں کہ آج پورا امریکہ مسلمان ہوجاتا ہے تو پھر کیا ہوگا ؟ کیا اس سے پاکستان میں سستے اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی ہو جائے گی ؟کیادرباروں،مارکیٹوں اورمسجدوں میں خود کش حملے ختم ہو جائیں گے ؟ کیا پھر ہمارے ملک میں ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوگی ؟ کیا تھانوں میں تشدد ختم ہو جائے گا ؟کیا گینگ ریپ ختم ہو جائیں گے؟ یقیناًایسا کچھ نہیں ہوگا کیونکہ امریکہ تو کیا اگر پورا یورپ بھی اسلام قبول کر لے تو بھی ہمارے مسائل جوں کے توں رہیں گے کیونکہ انہیں ہم نے خود حل کرنا ہے کسی اور ملک کو کیا پڑی ہے کہ یہاں سر کھپاتا پھرے!

یہاں ممکن ہے کچھ لوگ یہ دلیل دیں کہ جب پوری دنیا میں ہی اسلام کا ڈنکا بج رہا ہو گا تو پھر ایک عالمگیر اسلامی نظام کا خواب بھی پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا اور ایسی صورت میں امریکہ اوریورپ اپنے ’’برادر اسلامی ملک ‘‘ میں بھی ویسا ہی نظام نافذ کر دیں گے جیسا ان کے ہاں رائج ہے اور پھرہمارے مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے ۔یہ دلیل بڑی دلچسپ ہے کیونکہ ایک طرف تو ہم ان’’ کافر ‘‘ممالک کو مسلمان کر کے خوش ہوئے ہیں جس کا مطلب ہے کہ پہلے وہ گمراہی میں مبتلا تھے اور اگر گمراہ تھے تو پھر ان کا نظام بھی باطل تھا اور اگر نظام باطل تھا تو پھر اسلام قبول کرنے کے بعد ان ممالک سے اس نظام کا خاتمہ پہلا کام ہونا چاہئے نہ کہ پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک میں اس باطل نظام نفاذ! اس دلیل کا دوسرا اینگل مزید دلچسپ ہے اور وہ یہ کہ یورپ اور امریکہ کے نو مسلم ممالک اپنے ’’برادر اسلامی ملک‘‘ کی بھرپور مدد کریں گے جس سے بالآخر وہ اپنے پیروں پر کھڑا ہوجائے گا۔ویری گڈ،مگراب سوال یہ پیدا ہوتا کہ جو موجودہ 57مسلم اکثریتی ملک ہیں، ان میں سے کتنے ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اورکتنے ایک دوسرے کے خلاف حالت جنگ میں ہیں!پوری دنیا میں اسلام جب پھیلے گا سو پھیلے گا فی الحال جتنا اسلام57ملکوں میں پھیلا ہوا ہے ،ان ملکوں نے اب تک کیا تیر چلا لیا ہے؟

پوری دنیا میں ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمان ہیں یعنی ہر پانچ میں سے ایک شخص مسلمان ہے ،ان کے ملک تیل اور دیگر معدنیات کی دولت سے مالا مال ہیں لیکن پھر بھی یہ ملک ایک ایسے نظام کو نافذ کرنے میں ناکام ہیں جس کی فیوض و برکات سے تمام مسلمان مستفید ہو سکیں ! آخری دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ مسلم ممالک جو دوسروں سے قدرے بہتر ہیں ان میں وہ اسلامی نظام بالکل بھی رائج نہیں جس کے لئے ہماری مذہبی جماعتیں پاکستان میں جدو جہد کر رہی ہیں مثلاً ملائشیا ،ترکی حتی کہ خلیجی ممالک جہاں یکسر ایک سیکولر طرز حکمرانی اور طرز معاشرت رائج ہے جسے ہماری کوئی مذہبی جماعت بھی قبولیت کی سند عطا نہیں کرتی مگر ترکی کے اسلام پسندوں کی جیت پر نہ جانے کیوں بھنگڑے ڈالتی ہیں!

چلیں ہم دنیا کو بھی اس کے حال پر چھوڑ دیتے ہیں ،جانے کون سا ملک کب مسلمان ہو گا اور کب وہاں اسلامی نظام نافذ ہو گا ،ہم اپنی بات کرتے ہیں۔یہاں تو 18کروڑ کی آبادی میں 95فیصد مسلمان ہی بستے ہیں اور الحمد اللہ بیشتر راسخ العقیدہ ہیں جو پانچ وقت نماز پڑھتے ہیں ،روزے رکھتے ہیں ،حج کرتے ہیں ،دین کی تبلیغ کرتے ہیں ،ساری ساری رات نعتوں پر سر دھنتے ہیں ،مگر کیا وجہ ہے کہ یہاں بھی اس نظام کا شائبہ تک دکھائی نہیں دیتا جو خلافت کے سنہری دور میں پوری آب و تاب کے ساتھ نافذ تھا ؟ کیا وجہ ہے کہ یہاں ظلم ،نا انصافی ،کرپشن ،ذخیرہ اندوزی ،دہشت گردی،منافقت،جھوٹ اور ریاکاری اپنے عروج پر ہے ؟کیا وجہ ہے کہ یہاں کے اخبارات میں روزانہ فل پیج کے اشتہارات شائع ہوتے ہیں جن میں امریکہ ،کینیڈا،برطانیہ ،آسٹریلیا اور دیگر ’’کافر‘‘ ملکوں کی شہریت آفر کی جاتی ہے اور ہم مسلمان ان ملکوں کی امیگریشن حاصل کرنے کے لئے بڑے سے بڑا فراڈ کرنے کو بھی تیار ہو جاتے ہیں؟

ان باتوں کے جواب میںیہ تھیوری گھڑی جاتی ہے کہ پاکستان کے حکمران چونکہ کرپٹ ہیں ،امریکہ کے ایجنٹ ہیں ، مغربی سرمایہ دارانہ نظام میں جکڑے ہوئے ہیں،ظالم ہیں ،غیر اسلامی طورطریقے اپنائے ہوئے ہیں ،خلافت کے سنہرے دور حکمرانی پر عمل پیرا نہیں ہیں اس لئے مسلم اکثریتی ملک ہونے کے باوجود یہاں اسلامی نظام نافذ نہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہماری مذہبی جماعتیں ایک صحیح اسلامی نظام کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں ۔اوکے مان لیا ،اب یہاں دو سوال پیدا ہوتے ہیں ،ایک،ہماری مذہبی جماعتیں کون سا اسلامی نظام رائج کرنا چاہتی ہیں کیونکہ یہاں تو ایک فرقہ دوسرے کو دائرہ اسلام سے نہ صرف خارج سمجھتا ہے بلکہ اس ضمن میں اپنے عقائد پر فخر بھی کرتا ہے !دوسرے،کیا حکمران ہمارا بازو مروڑ کے کہتے ہیں کہ ہم جا بجا گندگی کے ڈھیر لگاتے پھریں ،ٹریفک کی خلاف ورزی کریں یا رشوت میں لی گئی رقم سے بکرا خریدکر’’ قربانی ‘‘کریں؟اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ ہمارے حکمران ہی تمام خرابیوں کی جڑ ہیں تو ان 18کروڑ مسلمانوں کو کس نے روکا ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺکی تعلیمات کے مطابق اپنے ہمسائے سے حسن سلوک نہ کریں ،ذخیرہ اندوزی نہ کریں ،جھوٹ نہ بولیں ،یتیم کا مال نہ کھائیں،ٹیکس چوری نہ کریں ،وعدہ خلافی نہ کریں!میں دعویٰ سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر ہم رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات پر صرف دس فیصد بھی عمل کر لیں تو دو دن میں ہماری کایا پلٹ جائے ۔

جب پاکستان نے ایٹم بم بنا یا تو ہم نے ایک نئی تھیوری ایجاد کی اور کہا کہ یہ’’ اسلامی بم ‘‘ہے ،حالانکہ امریکہ کا بم عیسائی بم نہیں کہلاتا اور بھارت کا بم ہندو بم نہیں ہے اور چین کا بم توسر ے سے کسی مذہب کو ہی نہیں مانتا۔اگر ہمارا ایٹم بم اسلامی ہے تواس لحاظ سے لیبیا اور سعودی عرب کاتیل بھی’’ اسلامی تیل‘‘ کہلانا چاہئے لیکن ایسا نہیں ہے ۔اسی طرح جب امریکی صدر باراک اوبامہ نے 20جنوری 2009کو عہدہ صدارت سنبھالا تواس وقت یہ تھیوری بہت پاپولر ہوئی کہ اب امریکہ کا صدر چونکہ ایک مسلمان ہے لہذاپاکستان کے لئے ستے ای خیراں!جبکہ باراک ’’حسین‘‘ اوبامہ نے صدر بننے سے لے کر اب تک اڑھائی سالوں میں پاکستان جیسے اسلامی ملک پر 208ڈرون حملے کئے ہیں !اس کے باوجود اگر کوئی اب بھی اوبامہ کے نام کے ساتھ ’’حسین ‘‘ لگا کر اسے زبردستی مسلمان کہنے پر مصر ہے توکیا کیا جائے!
نہ جانے کیوں ہم چیزوں کو صرف مذہب کی عینک لگا کر دیکھتے ہیں،اسی عینک کے پیچھے سے جھانک کر ہم ہر واقعے کا تجزیہ کرتے ہیں ، اپنی مرضی کے نتائج اخذ کرتے ہیں اور پھر اس قدر قطعیت کے ساتھ فتویٰ صادر کر دیتے ہیں کہ اختلاف کی گنجائش ہی باقی نہیں رہتی ۔ تاہم اس’’شفاف‘‘ عمل کے بعد بھی اگر کوئی مائی کا لعل اختلاف کرنا چاہے توپھر اپنی مذہبی زنبیل سے ایک اور فتویٰ نکال کر اس کے منہ پر مارتے ہیں جس سے اس کا منہ ہمیشہ کے لئے بند ہو جاتاہے ۔مستقلاً غلط عینک کے استعمال سے ہماری نظر کافی کمزور ہو گئی ہے اور اگر یہی حال رہا تو جلد ہی پورا معاشرہ’’کانا‘‘ ہو جائے گا!
 
Last edited:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
ایک بات تو تسلیم کر لی گئی ہے کے ابھی معاشرہ کانا نہیں ہو، لیکن مغرب کی نقالی کرتے ہوۓ ہنس کی چال چلنے کی کوشش میں لولا لنگڑا ضرور ہو گیا ہے
 

alibaba222

Minister (2k+ posts)
samjh nahee ati rehty pak may hoo orr khaty bhee pak ka hoo pher bhee pak oor musalmano ko bora bahla bolna,ham may hazaroo kamzoreya he deen ke dooori ke waja say Insha Allah 1 din ye bhee door ho jaye gee,app jin key asharo per likhty hoo unahee bhee perh leya keroo,9/11 key bad ab tak(usa) dehshat gerdi ka shekar 17 bandy howy he,dosray treeqo say 15 lakh mer gey he

http://www.jang.com.pk/jang/jul2011-daily/30-07-2011/u77378.htm
 

Killthecorrupts

Senator (1k+ posts)
What a stupid person.
Muhammad pbuh na 1400 saal pahle Muslamao ke is halat ka bare main batadia tha. Or phir ya bhee kaha tha ka aik din Muslaman Kufaar par ghalba pa lain gain.
 

itsnotme90

Minister (2k+ posts)
samjh nahee ati rehty pak may hoo orr khaty bhee pak ka hoo pher bhee pak oor musalmano ko bora bahla bolna,ham may hazaroo kamzoreya he deen ke dooori ke waja say Insha Allah 1 din ye bhee door ho jaye gee,app jin key asharo per likhty hoo unahee bhee perh leya keroo,9/11 key bad ab tak(usa) dehshat gerdi ka shekar 17 bandy howy he,dosray treeqo say 15 lakh mer gey he

http://www.jang.com.pk/jang/jul2011-daily/30-07-2011/u77378.htm

this person doesnt live in pak . even if he live in pak so wat u mean by pak ka khatay ho. Kia pakistani govt sab ko free food provide karti hai. aur agar koi pakistan main rehta hai to pakistan per tanqeed na karay balkay apnay naseeb ko kosay k yahan paida ho kar phans gaya is liye ab is mulk ko bura bhi nahi bolsaktay kiyun k yeh to jannat hai aur jannat main koi ghum na hoga to yahan bhi koi ghum nahi hai bus . Yeh aik haqeeqat hai k humnay hurricane katrina ko bola k allah ka azab agaya aur aglay week pakistan main zalzala agaya
 

alibaba222

Minister (2k+ posts)
bahi app sheyd need may he,bahi may nay tu isy pakistani tv jeo per uncle hassan key sath deykha tah ,us prg ka nam chrwaha tah,
dosra raha tanqeed ka app ko pora pora haq he app tanqeed kery mager zehr tu na ugley,is ko pak nay he shanakht dee he us ka he bahram rakh ley,bahi pori dunya may koee bhee gov free ka nahee day ti ager koee gov koche food key nam per deyti he tu dosray hat say wo bahri tax bhee wasoll kerti he,ab ye hamri kamzori he key ham taz wasool nahee kerty,1 gher key rehnay waly loog bory ho sakty he gher bora nahee ho sakta isee tarah pak may koche loog bory he mager pak bora nahee he
this person doesnt live in pak . even if he live in pak so wat u mean by pak ka khatay ho. Kia pakistani govt sab ko free food provide karti hai. aur agar koi pakistan main rehta hai to pakistan per tanqeed na karay balkay apnay naseeb ko kosay k yahan paida ho kar phans gaya is liye ab is mulk ko bura bhi nahi bolsaktay kiyun k yeh to jannat hai aur jannat main koi ghum na hoga to yahan bhi koi ghum nahi hai bus . Yeh aik haqeeqat hai k humnay hurricane katrina ko bola k allah ka azab agaya aur aglay week pakistan main zalzala agaya
 

pak2010

MPA (400+ posts)
Mr writer, there not a comparison between Pakistan ki halat or non muslim mumalik main Islam ka phailna,....iska kia illogical comperision kia hai ap nay kay dad daini perti hai. ab bhala Europe ma Islam kay phaliny say pak ki hallaat ka comparison banta hai,,,,,,,,,,,,,,,,,,jao ja ker apna kaam karo. or Islamic bomb ki istalah apko west nay dee hai,,,yah hamain is liye accept nahi kr pa rahy kay hum Muslim country hain thz it.
or han ap yah kahty hain kay agar pori dunya musalmaan ho jaye tu kia farq parta hai tu janab picture abhi baqi hai mery dost daikhty jaooooooo
 

Mansoor Khan

Senator (1k+ posts)
Hey guys when i read comments first i thought he wrote some really fishy coulmn like nazir nazi and other secularist. but there is nothing of such stuff. actually looking at his way of writing he dont want u to stop ur islamic way of life. but he want to tell u that you always look to others for helping u. y u dont get up and do ur own stuff urself and in the right way. then he explain that noone had ever told u to make shitts around and do other stuff. so thats the comparison. i rate it a good column