مراثی اور الیکشن سے فرار پی ڈی ایم

سائنسدان

Senator (1k+ posts)

جمعہ کا دن تھا ایک مراثی مسجد گیا جہاں امام صاحب فرمارہے تھے کہ جب کسی کی موت آئے گی تو عزرائیل فرشتہ ٹانگوں کی طرف کھڑا ہوگا اور وہاں کھڑا ہوکر جان نکالے گا۔

کچھ دن بعد مراثی شدید بیمار ہوگیا۔ ایک رات اسکی آنکھ کھلی تو اس نے دیکھا کہ موت کا فرشتہ اسکی ٹانگوں پر کھڑا ہے، یہ دیکھ کر مراثی خوفزدہ ہوگیا کہ اب موت کا فرشتہ اسکی جان نکالے گا۔

مراثی نے کچھ سوچ کر اپنی ٹانگیں سرہانے کی طرف کرلیں تو موت کا فرشتہ سرہانے کی طرف اسکی ٹانگوں کے پاس چلا گیا۔جب مراثی نے یہ دیکھا تو اس نے فورا اپنی ٹانگیں دوسری طرف کرلیں تو موت کا فرشتہ دوسری طرف اسکی ٹانگوں کے پاس چلا گیا۔

اب مراثی کبھی اپنی ٹانگیں ایک طرف تو دوسری طرف کرتا رہا، مراثی جدھر اپنی ٹانگیں لیکر جاتا موت کا فرشتہ اس طرف آجاتا۔

اچانک میراثی کی بیوی کی آنکھ کھلی تو انہوں نے مراثی کو دیکھا کہ کبھی وہ ٹانگیں سرہانے کی طرف لے کر جاتا ہے تو کبھی دوسری طرف۔۔ مراثی کی بیوی نے شور مچاکر پنے بیٹوں کو جگایا جنہوں نے دیکھا کہ انکے والد گرامی ادھر ادھر ٹانگیں ماررہے ہیں۔

مراثی کے بیٹے کو ایک آئیڈیا سوجھا اس نے کہا کہ کیوں ناں ہم اباجی کو قابو کرکے انکی ٹانگیں ایک طرف باندھ دیں شاید ایسے وہ شانت ہوجائیں۔

مراثی کے باقی بیٹوں نے اس آئیڈیا پر عمل کرتے ہوئےاپنے اباجی کو قابو کرنیکی کوشش کی لیکن اباجی قابو نہیں آرہے تھے اور ٹانگیں ادھرادھر لیکرجارہے تھے ۔

مراثی کے بچوں نے باپ کو بڑی مشکل سے قابو کیا تو مراثی کی بیوی نے رسی لیکر اپنے شوہر کی ٹانگیں چارپائی کیساتھ باندھ دیں۔ مراثی نے کہا کہ مجھے کھول دو ورنہ موت کا فرشتہ میری جان لے لے گا لیکن مراثی کی بیوی نے ایک نہ سنی۔

یہ دیکھ کر موت کے فرشتے نے مراثی کی بیوی اور بچوں کو تشکر آمیز نظروں سے دیکھا اور مراثی کی جان نکال لی۔

نوٹ: اس واقعے کا ن لیگ اور پی ڈی ایم کے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن سے بھاگنے سے کوئی تعلق نہیں۔۔ اگر کسی کا خیال ہے کہ مراثی کی طرح پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے تو یہ بات بالکل غلط ہے۔
 
Pak_1

MPA (400+ posts)
bohat he ganda joke aaya hy demag main ramzan ky baad ho gi aab baat hahahahahahhahahaa
 
frustrated

Councller (250+ posts)

Are you sure that the story is not about the father of Chacha Zalalat or Raja Chawal