مراد سعید کی محنت رنگ لے آئی،پاکستان پوسٹ کو عالمی سطح پر ملی اہم کامیابی

1post.jpg

ورلڈ پوسٹل یونین نےسال 21-2020 کی پوسٹل رینکنگ جاری کر دی ہے، یونیورسل پوسٹل یونین میں دنیا بھر سے 192ممالک شامل ہیں۔ جن میں پاکستان پوسٹ رینکنگ میں 5 درجے بہتری کے بعد 62 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پوسٹ نے پچھلے 3 سال میں بین الاقوامی سطح پر32 درجے بہتری کی۔ 2017 میں پاکستان پوسٹ 94 ویں نمبر پر تھا ، سال 19–2018 میں پاکستان پوسٹ 74 ویں نمبر پر آیا تھا جبکہ سال 20–2019 میں پاکستان پوسٹ نے رینکنگ مزید بہتر کر کے 67 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1447837368212463617
انہی 3 سالوں کے دوران پاکستان پوسٹ نے اپنی آمدن میں 5 ارب روپے کا اضافہ بھی کیا اور سالانہ خسارے میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔ اس کامیابی پر وزیر مواصلات مراد سعید نے پاکستان پوسٹ کی طرف سے پاکستانیوں کو مبارکباد دی اور اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا انشااللہ پاکستان پوسٹ اپنی سروس میں مزید بہتری لائے گا۔

ڈی جی پاکستان پوسٹ نے کہا کہ پاکستان پوسٹ کے ڈیجیٹل فرینچائزز اور ڈیجیٹیلائزیشن مکمل ہونے کے بعد نہ صرف عوام کو معیاری سہولت بلکہ رینکنگ میں مزید بہتری آئے گی۔ ڈی جی پاکستان پوسٹ نے یہ بھی کہا کہ اگلے سال تک پاکستان دنیا بھر میں ٹاپ 50 پر نظریں جمائے بیٹھا ہے اور انشااللہ انتھک محنت سے اس ٹاسک کو پورا کیا جائے گا۔
 

Humble

MPA (400+ posts)
As per the Tweet, the Ranking in 2018 was 75 and now in 2021 it is 62, so there is a jump of 13 places not 32.
 

Back
Top