مردان شاپنگ مال کے عملے سے جھگڑا، 2 پولیس کے اہلکار جاں بحق

maddh1i1h1.jpg


مردان میں نوشہرہ روڈ پر واقع ایک شاپنگ مال کے عملے اور ریلوے پولیس کے درمیان جھگڑا خونی جھگڑا ہوگیا,جس کے دوران فائرنگ بھی ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے میں ریلوے پولیس کے 2اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ شاپنگ مال کے عملے کے بھی 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ریلوے کی اراضی پر قائم شاپنگ مال کو حکام نے لیز کے معاملے پر بند کر دیا تھا,پولیس کے مطابق آج شاپنگ مال دوبارہ کھولنے پر ریلوے پولیس اور شاپنگ مال کے عملے میں جھگڑا ہوا, حالات کشیدہ ہیں ۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے بتایا کہ شاپنگ مال کے عملے کا کہنا ہے کہ عدالت سے اسٹے آرڈر لے کر شاپنگ مال کھول دیا تھا۔ایس پی سٹی شفیع الرحمٰن کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس سے قبل مردان میں لین دین کے تنازعہ پر فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ راہگیر سمیت 5افرادشدید زخمی ہو گئے تھے,واقعہ مردان کے علاقہ غلہ ڈھیر سید آباد کلے میں پیش آیا,ریسکیو نے جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش اور زخمیوں کو فوری طورپر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا تھا۔