مرضی کے لوگ جیل کے اندر بھیج کر پارٹی کو آپس میں لڑوایاجارہا ہے،شہزاداقبال

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
پی ٹی آئی میں آپسی اختلافات ہیں لیکن پارٹی میں تقسیم پیدا کروائی جا رہی ہے۔ جیل مینوئل اور عدالتی حکم کے باوجود بہنوں کو ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، اپنی مرضی کے لوگوں کو اندر بھیج کر پارٹی کو آپس میں لڑوایا جا رہا ہے،

عمران خان نے کبھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے سے منع نہیں کیا، اُنہوں نےہمیشہ موجودہ حکومت کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا ہے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کا بیانیہ طاقتور حلقوں کے لیے بھی ایک تشویش ہے، تبھی ہر مذاکرات کی بات میں اس کوکنٹرول کرنےکی بات ہوتی ہے، شہزاد اقبال
https://twitter.com/x/status/1910385804490530942
 

Back
Top