
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران زندہ برائلر مرغی اور مرغی کے گوشت کی فی کلوقیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
لاہور میں مرغی کی قیمت 700 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کرگئی ہے جو 2 ہفتے قبل 300 روپے کلو تھی۔ صافی گوشت والی مرغی 750 سے 800 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔
مرغی کے بازو(ونگز) 570 روپے سے 600 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں جبکہ کلیجی پوٹہ بھی 500 روپے فی کلو کے قریب پہنچ گیا ہے
پشاور میں بھی ایسی ہی صورتحال دیکھنے میں آئی ہے جہاں مرغی 800 سے 850 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔
کراچی میں بھی مرغی کی قیمت کو پَر لگ گئے جو فی کلو 680 سے 700 روپے میں فروخت ہورہا ہے
راولپنڈی میں زندہ برائلر مرغی 285 سے بڑھ کر 530 روپے کلو ہو گئی ہے جبکہ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 900 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں فی کلو 450 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مرغی کی قیمت سپلائی اینڈ ڈیمانڈ پر منحصر ہے، مرغی کی فیڈ اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔
دوسری جانب مچھلی کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کررہی ہے، مچھلی کی قیمت کا فی کلو ریٹ مچھلی کے سائز سے متعین کیا گیا ہے، مچھلی کی فی کلو قیمت 650 سے 800 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/murhai1h122.jpg