
لاہور میں مسلم لیگ ن کے ایک اجلاس کے بعد مریم نواز شریف سے ملنے کے خواہش مند لیگی کارکن کو تھپڑ پڑگئے ۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں آج مسلم لیگ ن کے ساہیوال ڈویژن کا اجلاس تھا جس میں شرکت کیلئے چند کارکنان نے اجلاس میں شریک ہونے کی کوشش کی مگر انہیں روک دیا گیا۔ اجلاس کے بعد جیسے ہی مریم نواز شریف واپس جانے کیلئے اپنی گاڑی میں بیٹھیں تو ان کارکنان میں سے ایک لیگی کارکن گاڑی کے سامنے لیٹ گیا جس پر مریم نواز شریف کے گارڈز فوری طور پر حرکت میں آگئے۔
منظر عام پر آنےوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کے آگے لیٹے کارکن کو ہٹانے کیلئے تین گارڈزآگے بڑھے جن میں سے ایک نے کارکن کو گھسیٹتے ہوئے گاڑی کے آگے سے ہٹایا جبکہ باقی دو گارڈز نے کارکن پر تھپڑوں کی بارش کردی۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز شریف نے اس پورے واقعے کو اپنی آنکھوں سے دیکھا مگر انہوں نے اس میں مداخلت نہیں کی۔ واقعے کے بعد گارڈز کے تشدد کا نشانہ بننے والے لیگی کارکن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مسلم لیگ ن ساہیوال کا رکن ہے اور مریم نواز شریف سے ملنا چاہتا ہے۔
کارکن کا کہنا تھا کہ مجھے مسلم لیگ ن ساہیوال ڈویژن کے اجلاس میں شرکت کا موقع نہیں دیا گیا اور یہی بات میں مریم نواز سے مل کر ان کے علم میں لانا چاہتا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/F32tk2K/maryam.jpg
Last edited: