
چیف آرگنائزر ونائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف کی طرف سے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئی نئی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
مریم نوازشریف نے ویڈیو میں بتایا کہ پہلے بھی میرے کافی کے مگ پر ٹی وی پروگرامز اور بہت سے تبصرے کیے گئے۔ میں اب جو مگ استعمال کر رہی ہوں اس میں کافی کا ذائقہ اور اچھا ہو جاتا ہے کیونکہ اس پر لکھا ہے کہ "میاں دے نعرے وجن گے" اور میاں محمد نوازشریف کی خوبصورت تصویر بھی چسپاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مگ میں کافی گرم رہنے کے علاوہ ذائقہ انتہائی خوشگوار رہتا ہے، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے چند عہدیدران بھی موجود تھے جنہیں مریم نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سب لوگ یہ والے مگ استعمال کریں، میرا وعدہ ہے کہ کافی کا ذائقہ مزید بہتر ہو جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1689234626340909056
مریم نوازشریف کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بہت سے سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ:ہیڈ ٹیچر میں چاہوں گی کہ آپ اپنی کافی اور مگ کے بجائے موجودہ معیشت پر توجہ دیں کیونکہ غریب تو کافی بھی برداشت نہیں کر سکتا اور نہ ہی مگ، تو اس ویڈیو کا مقصد کیا ہے؟
میاں جی کے نعرے لگیں گے لیکن تھوڑا ملک کے حالات پر نظرثانی کریں، عمران خان جیل گیا ہے لیکن واپس آکر وہ تم سب سے بدلہ لے گا حالانکہ میں اس کی فین نہیں ہوں لیکن کسی نہ کسی طرح اس نے کچھ باتیں صحیح کیں اور پردہ اٹھا کر حقیقت دکھائی۔ حنا پرویز جیسی بندی جو شرابیں پیتی ہے وہ کیا باتیں کر رہی ہیں شوارمے کی، واہ! آپ کے اردگرد بہت سوچنے سمجھنے والے لوگ ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ: میاں نوازشریف اور ان کی بیٹی بھی اگر کبھی عام عوام کی طرح زندگی گزاریں تو پھر ہم دیکھیں گے کہ کدے نعرے وجن دے۔
ایک صارف نے لکھا کہ: سارا ملک تباہ حال پڑا ہے اور اس بے شرم عورت کو اپنے کافی مگ کی پڑی ہے۔
قبل ازیں 2021ء میں بھی مریم نوازشریف کی اپنے مخصوص گلاس کے ساتھ تصویریں وائرل ہوئی تھیں اور سوشل میڈیا پر اس پر دلچسپ تبصرے کیے گئے تھے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ یہ ضرور مریم نواز کا ’لَکی‘ گلاس ہے جسے وہ اتنی توجہ اور اہمیت دیتی ہیں۔مریم نوازشریف کے ہاتھ میں یہ گلاس پہلی بار پی ڈی ایم کے جلسے کے دوران دیکھنے میں آیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7maryam nawakanayamug.jpg