مریم نواز کامہنگائی میں کمی کا دعویٰ،ادارہ شماریات کی رپورٹ نے پول کھول دیا

11mamrhjamehnnagai.png

مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 11فیصد اضافہ، 12 اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ : رپورٹ

وفاقی ادارہ شماریات نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے مہنگائی کم ہونے کے دعوئوں کا پول کھول دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے دعویٰ کیا تھا کہ اجناس کی قیمتوں میں آج گراوٹ کا رحجان دیکھا گیا ہے۔

سپیشل مجسٹریٹ کو حکم دیا ہے کہ کسی کو بھی نہ بخشیں، اس شعبے میں بہت کام کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ اس کا کوئی مستقل طریقہ کار نہیں ہے، موجودہ صورتحال سے نپٹنے کے ساتھ ساتھ ایک نظام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مریم نوازشریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں سپیشل پرائس مجسٹریٹ کی کارکردگی کے حوالے سے ایک رپورٹ بھی شیئر کی جس میں یکم مارچ سے 11 مارچ تک سپیشل پرائس مجسٹریٹ کی کارروائیوں کی تفصیلات تھیں۔ رپورٹ میں سپیشل مجسٹریٹ کی انسپکشنر، اوورچارجنگ پر جرمانے اور درج ہونے والی ایف آئی آر کے علاوہ گرفتار افراد کی تفصیل دی گئی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1767599076776771985
دوسری طرف رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے پہلے عشرہ میں ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 1 اعشاریہ 11 فیصد بڑھنے کے بعد 32 اعشاریہ 39 فیصد کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ہفتہ وار بنیادوں مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رواں ہفتےکے دوران فی کلو ٹماٹر کی قیمت میں 16.42 فیصد جبکہ کیلے فی درجن کی قیمت میں 7.12فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 8 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔

سینئر صحافی محمد عمیر نے ادارہ شماریات کی رپورٹ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا:حکومت کا پہلا ہفتہ، مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 11فیصد اضافہ، 12 اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں جن چیزوں کی قیمتوں میں کمی کا دعوی کیا حقیقت میں ان تمام چیزوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ محکمہ شماریات کی رپورٹ

https://twitter.com/x/status/1768621692669079778
 

Back
Top