
سینئر تجزیہ کار اوریا مقبول جان کی جانب سے مریم نواز شریف کی ایک جعلی تصویر شیئر کرکے نامناسب تنقید پر صحافی برادری کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آرہا ہے، اوریا مقبول جان نے سخت ردعمل سامنے آنے کے بعد پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اوریامقبول جان نے مریم نواز شریف کی ایک جعلی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہ ایک زمانہ تھا جب نصرت بھٹو کی امریکی صدر کے ساتھ ڈانس کی تصویروں پر ایک ہنگامہ کھڑا ہواگیا تھا، اس وقت نواز شریف اور ان کے خاندان کے پروردہ صحافیوں نے کئی سال ان تصویروں کو استعمال کیا، مریم نواز کی یہ تصویر بھٹو خاندان کی مظلومیت کی یاددہانی کیلئے ہے۔
صحافی شفاعت علی نے کہا رمضان کے مہینے میں وی پی این سروس کا استعمال کم کیا کریں، اس عادت کی کثرت سے انسان ذہنی اثر لے جائے تو جعلی تصویروں کو شیئر کرنا شروع کردیتا ہے، نفرت ضرور کریں مگر ذہنی ننگا پن دنیا سے راز دکھیں۔
https://twitter.com/x/status/1777431805853081606
سینئر صحافی مبشرزیدی نے کہا کہ ایف آئی اے کو اوریا مقبول جان کی جان کی اس پوسٹ پر کارروائی کرنی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1777405993330089994
سینئر صحافی اسد علی طور نے کہا کہ خواتین سیاستدانوں کو ٹارگٹ کرنا اور اس معاشرے کے بیمار ذہنوں کی توجہ حاصل کرنا بہت آسان ہے، ایسے شرمناک ٹویٹس اور ذہنیت دونوں قابل مذمت ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1777412217459134843
صحافی عاطف توقیر نے کہا کہ اس ملک میں کوئی قانون ہے؟ ایسے غلیظ لوگ آزاد کیوں پھررہے ہیں؟ یہ بندہ نا تو صحافی ہے اور نا ہی کوئی تجزیہ کار، یہ خواب فروش انسان ہے اور نفرت کا بیوپار کررہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1777412372447010819
یوٹیوبر سلمان درانی نے کہا کہ اوریا مقبول پر وہ صحافی بھی تنقید کررہے ہیں جو ناصرف بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کی خواتین کو لے کر ہرکردار کشی مہم کو سپورٹ کرتے دیکھے گئے ہیں، بلکہ وہ خود بھی دن رات خواتین کی کردار کشی میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔
https://twitter.com/x/status/1777551350173159544
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6orryytanqeedkizadme.png