مریم نواز کی ستھرا پنجاب مہم کی قلعی شہریوں نے کھول دی

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
suthapnh1122.jpg

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ستھرا پنجاب مہم کی حقیقت لاہور کے شہریوں نے کھول دی۔۔ جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر، گندے نالے میں کوڑے سے اٹے پڑے ہیں جبکہ لاہور ویسٹ منیجمنٹ اتھارٹی کہنا ہے کہ ہم اپنا کام ذمہ داری سے کررہے ہیں لیکن عوام تعاون نہیں کررہے

حامد میر نے اپنے شومیں شہریوں کی رائے سنادی جن کا کہنا ہے کہ کوئی کوڑا اٹھانے نہیں آتا، کوڑا باہر ڈسٹ بن میں پڑا رہتا ہے جب بارش ہوتی ہے تو کوڑا پھیل جاتا ہے جو مچھر پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔

کلپ شئیر کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ ایک طرف ستھرا پنجاب مہم دوسری طرف صوبے میں جگہ جگہ گندگی اور کچرے کے ڈھیر حکومتی دعووں کا پول کھول رہے ہیں لاہور ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کا دعویٰ ہے کہ ہم تو اپنا کام ذمہ داری سے کرتے ہیں لیکن عوام ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرتے اسے کہتے ہیں الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے
https://twitter.com/x/status/1897674078451843242
دوسری جانب جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق لاہور شہر سے کچرا اٹھانے کے دعوے حقیقت کے برعکس ہیں، صوبائی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں اب بھی جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر برقرار ہیں۔ لاہور میں چند ایک علاقوں کے سوا بیشتر مقامات پر کچرا ہی کچرا ہے، گندے نالے بھی کوڑے سے اٹے پڑے ہیں۔ تاہم شہریوں کے مطابق ان کے گھروں سے کچرا اٹھانے کیلئے کوئی نہیں آتا۔

لاہور میں چائنا اسکیم، شاد باغ، ایل ڈے اے فلیٹس، ریلوے کالونی، چُنگی امرسدھو، کچا جیل روڈ، گجر کالونی، یوحنا آباد، فیروز پور روڈ اور ملحقہ آبادیوں میں کچرا بدستور موجود ہے۔
https://twitter.com/x/status/1897319604567072944
گندگی اور تعفن سے شہری پریشان اور کاروبار بری طرح متاثر ہے، ان کے علاقوں میں کوئی صفائی مہم نہیں، کچرا ویسے کا ویسا پڑا رہتا ہے، ان کے علاقے کوئی گھر سے کوئی کچرا نہیں اٹھاتا، وہ پیسے دے کر کچرا اٹھواتے ہیں۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
اگر خاکروبوں کی اولاد جعلی وجیر اعلی بن جائے گی تو کوڑا اس نے خا ک اٹھا نا ہے ا گر کوڑا اٹھوانا ہے تو جعلی وجیر اعلی اور اصلی تے نسلی خاکروبنی کے خلاف اجتجاج کر کے اسے اس کے اصل کام پر لگاؤ لاہور صاف ستھرا ہا جائے گا یقین نہیں تو آزما کے دیکھ لو
 

Back
Top