مریم نواز کے میڈیا کے اشتہارات روکنے کے اعتراف پر حکومتی رہنماؤں کا ردعمل

3ptiradmemar.jpg

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی جانب سے میڈیا چینلز کو اشتہارات روکنے سے متعلق اعترافی بیان پر حکومتی رہنماؤں نے ردعمل دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں نجی ٹی وی چینلز کو اشتہارات روکنے کے احکامات کی آڈیو منظر عام پر آنے سے متعلق اعترافی بیان دیا اور کہا کہ یہ آواز میری اپنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس وقت مسلم لیگ ن کا میڈیا سیل چلارہی تھی اور اسی وجہ سے میں نے چند چینلز کو حکومت کی جانب سے ملنے والے اشتہارات رکوانے کے احکامات جاری کیے تھے۔


حکومت ترجمانوں نے اس آڈیو لیک اور مریم نواز کے اعترافی بیان کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز نے بڑے چینلز کے اشتہارات کنٹرول کرنے کا اعتراف کیا ہے، یہ سنگین مالی بے ضابطگیوں کا ایک اور اعتراف ہے، کہتی ہیں میں پارٹی کا میڈیا سیل چلا رہی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم منتظر ہے کہ اس اعترافی بیان کے بعد امید ہے وہ اپنی اور خاندان کی بیرون ملک جائیدادوں کا اعتراف بھی کر لیں گی۔

https://twitter.com/x/status/1463473339247120390
وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاریں نے کہا کہ چلو شکر ہیں انہوں نے کچھ سچ کہا ، مگر نکتہ یہ ہے کہ کس اختیار کے تحت مریم نواز شریف نے یہ احکامات جاری کیے تھے، کیا انہیں لگا تھا کہ نواز شریف کسی ذاتی سلطنت کو چلارہے ہیں جہاں وہ ان کی بیٹی ہونے کی حیثیت سے سرکاری احکامات جاری کرسکتی ہیں؟

https://twitter.com/x/status/1463468313284071424
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ مریم صفدر نے تسلیم کرلیا کہ پاکستانی میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے اشتہارات بند کرنے والی آڈیو انکی ہے، میڈیا کی آزادی کے حوالے سے ان کی منافقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم کس حیثیت میں عوام کے ٹیکس سے دئیے جانے والے اشتہارات کو اپنے ذاتی مفاد اور چوری کے تحفظ کے لئے استعمال کررہی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1463478062725705728
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی اس معاملے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عادی مجرم کی ایک خصوصیت یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ اعتراف جرم بھی کرے تو ڈھٹائی سے کرتا ہے اور شرمندہ بھی نہیں ہوتا۔

https://twitter.com/x/status/1463476976367411207
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علی اعوان نے کہا کہ مریم نوا ز کے اعترافی بیان سے ن لیگ کے میڈیا کی آزادی کے بیانیے کی دھجیاں اڑادی ہیں، یہ جمہوریت نہیں بادشاہت پر یقین رکھتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1463474178795913216
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے فوکل پرسن اظہر مشہوانی نے کہا کہ کیا آج رات شازیب خانزادہ مریم نواز کو شو میں بلائیں گے اور پوچھیں گے کے اشتہار کے ذرئیے چینل کو کیسے نوازا یا سزا دی جاتی ہے؟

https://twitter.com/x/status/1463472836820013057
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Forget Maryam. She's always been blatantly shameless. Let's see how many media houses raise a voice on this. The anchors who spent 6 months headlining their talk shows with Imran Khan's 'oye' must have some hidden atoms of shame in their bodies
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
دکھ اس بات کا ہے کہ ہر قسم کے جرائم کا اعتراف کرنے کے باوجود انہیں کوئی سزانہیں ملتی ہے حالانکہ اس ملک میں صبح شام انصاف کا نعرہ بلند کیا جاتا ہے اور انصاف حکومت میں بھی ہے
 

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
یہ ابھی بھی جھوٹ بول کر سب کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس نے یہ کہا ہے کہ مسلم لیگ کے میڈیا سیل میں میں نے ہی یہ کہا تھا کہ فلاں فلاں چینل کو اشتہارات نہی دینے لیکن کیا اس نے اس بات کا اعتراف کیا کہ یہ بات حکومتی اشتہاروں بارے تھی یا پارٹی اشتہاروں بارے؟