مری ڈیولپمنٹ پلان کے خلاف عوامی احتجاج، شاہد خاقان کی حکومت پر کڑی تنقید

3murresjdjpritetst.png


حکومت پنجاب کے ’مری ڈیولپمنٹ پلان‘ کے خلاف سیاستدان، تاجر اور عوام متحد ہو گئے ہیں۔ مری لوئر ٹوپہ کے مقام پر عوام کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا، جب کہ علاقے میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جھیکا گلی بازار کی ری ماڈلنگ اور مال روڈ پر سیکشن فور کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران سابق وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مری گرینڈ جرگے میں حکومت کے سوا تمام جماعتیں موجود ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1867905349363401208
انہوں نے کہا کہ مری کے لوگ اپنا حق مانگنے کے لیے سڑکوں پر نکلے ہیں، حکومت کس قانون کے تحت عوام کی بلڈنگز گرا رہی ہے؟ شاہد خاقان عباسی نے حکومت کے اقدامات کو "جنگل کا قانون" قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی عمارتیں گرانا ترقی نہیں بلکہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔

https://twitter.com/x/status/1867940518854029393
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں مری میں کبھی دفعہ 144 نافذ نہیں کی گئی، لیکن اب حکومت رات کے اندھیروں میں آئینی ترامیم کر رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عوامی حقوق کا تحفظ نہ کیا گیا تو مری کے عوام اپنے حقوق لینا بھی جانتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1867908915058430244
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ترقیاتی منصوبے کے نام پر عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے بجائے لوگوں کے تحفظات دور کرے اور منصوبے پر نظرثانی کے لیے عوام کو اعتماد میں لے۔
 

Back
Top