
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھانے میں سنڈی نکلنے کے بعد نجی کمپنی کے سیل کیے گئے لاؤنج کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی کمپنی کے لاؤنج کے کھانے میں سنڈی نکلنے کے واقعہ کے بعد باڈر ہیلتھ سروسز کی جانب سے لاؤنج کو جرمانہ عائد کرکے سیل کردیا گیا تھا،کمپنی کی جانب سے جرمانے کی ادائیگی کے بعد لاؤنج دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
ڈی جی سول ایوی ایشن کے مطابق نجی لاؤنج کو مسافروں کی سہولت کیلئے عارضی طور پر کھولا ہے، کھانے میں سنڈی برآمد ہونے کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات کے بعد سامنے آنے والی رپورٹ میں اگر مضر صحت کھانے اور کھانوں میں کیڑے نکلنے کے ثبوت ملے تو نجی کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔
ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سلاد سے نکلنے والی سنڈی کھانے میں کیسے آگئی؟ کھانے سے کیڑے نکلنے کی تمام پہلوؤں پر تحقیقات کررہے ہیں، ہیلتھ اینڈ سیفٹی کےبنیادی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لاؤنج میں اقدامات کرلیے گئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sealh11ih1.jpg