
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مستحق خاندانوں کیلئے احساس راشن رعایت پورٹل متعارف کروادیا گیا ہے، مستحق خاندان اس پر رجسٹریشن کروانے کے بعد رعایتی نرخوں پر راشن خرید سکیں گے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائےغربت و سماجی تحفظ ثانیہ نشتر نے رعایتی نرخوں پر راشن حاصل کرنے کیلئے کم آمدنی والے طبقے سے تعلق رکھنے والے خاندان آن لائن رجسٹریشن پورٹل رجسٹریشن کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اسلام آباد کے ایک کریانہ سٹور پر احساس رجسٹریشن پورٹل کی درخواست جمع کروائی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کم آمدنی والے خاندان آن لائن پورٹل ehsaasrashan.pass.gov.pk پر درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1458029282601619459
انہوں نے کہا کہ کم آمدنی والے طبقے سے تعلق رکھنے والے خاندان کا ایک فرد ہی آن لائن درخواست جمع کرواسکتا ہے، اس کیلئے ہر گھر اپنے خاندان کے ایک فرد کو چن لے، وہ فرد اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سم کے ذریعے درخواست جمع کرواسکتا ہے۔
ثانیہ نشتر نے کہا کہ درخواستیں موصول ہونے کے بعد ان کی اہلیت کا جائزہ لیا جائے گا اور اہل افراد کو8171 سے بذریعہ ایس ایم ایس کنفرمیشن دیدی جائے گی، اہل خاندانو ں کو آٹا، کوکنگ آئل اور دالوں کی قیمت پر ماہانہ ایک ہزار روپے کی رعایت دی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کریانہ اسٹور حضرات بھی احساس راشن پروگرام میں شریک ہونے کیلئے اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں، تاہم انہیں اس کیلئے بینک اکاؤنٹ فراہم کرنا ضروری ہوگا جن کا اکاؤنٹ نمبر نہیں ہے وہ نیشنل بینک میں اکاؤنٹ کھلواسکتے ہیں، اس پروگرام میں شریک ہونے والے کریانہ اسٹورز مالکان کو پرکشش کمیشن اور خصوصی پیکجز بھی دیئے جائیں گے اور ان کیلئے ہر سہ ماہی میں گاڑی، موٹر سائیکل، موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی انعامات بھی متعارف کروائیں جائیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4%D8%B7%DA%AF.jpg