مسلمانوں کےخلاف نفرت انگیزبیان،برطانوی ممبرپارلیمنٹ لی اینڈرسن پارٹی سےباہر

3leeandnersoskdjdj.png

برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات تھم نہ سکیں,برطانوی ممبر پارلیمنٹ لی اینڈرسن کو مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے پر پارٹی سے معطل کر دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں ایم پی لی اینڈرسن کو مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے پر حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی سے نکالا گیا,ٹوری ایم پی لی اینڈرسن نے کہا تھا کہ مسلمانوں نے میئر صادق خان کے ذریعے لندن پر قبضہ کر لیا ہے، مسلمان میئر نے لندن کو ہم سے دور کر دیا، صادق خان اسلام پسندوں کے کنٹرول میں ہیں۔


سابق ڈپٹی چیئرمین لی اینڈرسن نے اپنے اس نفرت انگیز بیان پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا تھا، میئر لندن صادق خان نے لی اینڈرسن کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لی مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں اور ان کا بیان جلتی پر تیل کا کام کرے گا اس معاملے پر وزیر اعظم رشی سونک کی خاموشی متنازع بیان کے دفاع کے مترادف ہے۔

لی کے بیان پر لیبر پارٹی نے ان کو نکالنے کا مطالبہ کیا تھا، برطانوی اپوزیشن نے لی اینڈرسن کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ سابق وزیر ساجد جاوید نے بھی لی اینڈرسن کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔