مسلم لیگ ن اپنی انتخابی مہم کس سلوگن کے تحت چلائے گی؟

pmlncaaa.jpg

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے لئے سلوگن سامنے آ گیا، پارٹی کی اعلی قیادت کی سفارشات پر سلوگن کی منظوری دے دی گئی۔

ن لیگ کے پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اعلی لیگی قیادت کی سفارشات پر انتخابی مہم کے ابتدائی خدوخال کی بھی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم "وزیر اعظم نواز شریف" کے سلوگن کے ساتھ چلائی جائے گی، پارٹی کے نئے سلوگن کے ساتھ جارحانہ انتخابی مہم چلائی جائے گی، پارٹی ذرائع

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسی نعرے کے تحت نئے پارٹی نغمے و ترانے بھی تیار کروائے جائیں گے، نئے پارٹی نغموں و ترانوں کی بھی بھرپور تشہیر کروائی جائے گی،

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے لئے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا جائے گا، انتخابی مہم کے لئے مختلف اشتہاری فرموں کی خدمات بھی لی جائیں گی۔

پارٹی کی اعلی قیادت کی جانب سے قومی اسمبلی کی 125 نشستوں کے حصول کا ہدف بھی مقرر کر دیا گیا، پنجاب اسمبلی کی کم از کم 200 نشستیں حاصل کرنے کا بھی ہدف مقرر ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بھرپور اور جارحانہ انتخابی مہم کے دوران نواز شریف کی وطن واپسی کا امکان ہے