مسلم لیگ ن صوبوں اور مرکز میں حکومتیں قائم کرے گی،مریم نواز

11maryamananwazhakooomatein.jpg

تمام مسائل کا حل میاں محمد نوازشریف کے پاس، ان کی پارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوششیں کرنے والے مقام عبرت بن چکے: چیف آرگنائزر ن لیگ

سرگودھا میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے پارٹی عہدیداران اور اراکین اسمبلی سے ملاقات کی ہے اس کے علاوہ سوشل میڈیا ٹیم سے بھی ملاقات ہوئی اور مسلم لیگ ن کا ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہش مندوں کی بھی مریم نوازشریف سے ملاقات ہوئی ہے۔

مریم نوازشریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہماری پارٹی صوبوں اور مرکز میں حکومتیں قائم کرے گی، سب لوگ متحد ہو کر انتخابات کی بھرپور تیاری کریں۔

https://twitter.com/x/status/1629029858780016640
انہوں نے سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا ٹیم جھوٹوں کے سردار سے مقابلہ کرنے کی تیاری کر لے لیکن اپنی اخلاقی اقتدار کا خیال رکھا جائے۔

پاکستان کے تمام مسائل کا حل میاں محمد نوازشریف کے پاس ہے، ان کی پارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوششیں کرنے والے تمام کردار خود مقام عبرت بن چکے ہیں، وہ وقت جلد آئے گا جب قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف آپ سب کے درمیان میں ہوں گے۔

https://twitter.com/x/status/1629080371793911808
انہوں نے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں سے گفتگو میں کہا کہ ٹکٹ صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے جسے بھی ٹکٹ ملے گا سب متحد ہو کر اس کی سپورٹ کریں گے تاہم پارٹی ٹکٹ کا حتمی فیصلہ میاں محمد نوازشریف کا ہی ہو گا۔

مریم نوازشریف نےتنظیمی کنونشن میں خواتین کی بڑی تعداد میں موجودگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن میں ہر سطح پر خواتین کی نمائندگی میں اضافہ کیا جائے گا۔

قبل ازیں سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اصل سازش میاں محمد نوازشریف کے خلاف ہوئی تھی ۔ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گھڑی چور کان کھول کر سن لو! وہ سٹیبلشمنٹ جو تمہیں کندھوں پر بٹھا کر لائی جا چکی ، عدلیہ کے سہولت کار بھی اب تمہارے کسی کام کے نہیں کیونکہ مریم نواز کو کچھ بھی ہوجائے وہ انہیں ایکسپوز کرے گی۔

جیل بھرو تحریک پر کہا جیل کاٹنے والوں کو ایک ہی رات میں ماں، باپ اور بچے یاد آگئے، یہ دنیا کی پہلی تحریک ہے جس میں پولیس پیچھے اور کارکن آگے ہیں۔