مشرف کےمارشل لاء کو راستہ دینے والے ججز کا احتساب بھی ہونا چاہیے،جسٹس اطہر

12mushahrfamartialalwaatherr.png

12 اکتوبر کو کارروائی کا حصہ کیوں نہیں بنایا؟ کیا تاریخ میں نہیں جانا چاہیے؟ : کیس میں ریمارکس

سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ دینے والی خصوصی عدالت کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل پر آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت ہوئی۔ جج سپریم کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے مارشل لاء کو قانونی کہنے والے ججز کا ٹرائل ہونا بھی ضروری ہے۔

عدالت نے کارروائی صرف 3 نومبر کے اقدام پر کارروائی کیوں کی؟ 3 نومبر کو صرف ججز پر حملہ ہونے پر کارروائی کی جائے گی تو فیئرٹرائل کا سوال بھی اٹھے گا۔

معروف وکیل حامد خان نے اپنے دلائل میں کہا کہ مشرف کیس کے خلاف خصوصی عدالت نے 17 دسمبر 2019ء کو فیصلہ سنایا تھا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ وہ فیصلہ تو اب بھی برقرار رہے، ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں خصوصی عدالت کا فیصلہ ختم کرنے کا نہیں کہا۔ جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم کرنے کی استدعا ہی نہیں کی گئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ خصوصی عدالت کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کی سماعت کے دوران آ چکا تھا اور خصوصی عدالت کے فیصلے کا سارے فیصلے میں ذکر نہیں تھا۔ وکیل کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے اسی لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ فل بنچ نے 1 دن کا نوٹس دیا، کیا ہائیکورٹ میں 1 دن کا نوٹس دیا جاتا ہے؟ تاریخ فل کورٹ کی تشکیل کیلئے معاملہ بھجواتے ہوئے کیسے دی جا سکتی ہے؟ ممکن ہے کہ چیف جسٹس فل کورٹ سے متفق ہوں یا نہ ہوں۔ درخواست میں خصوصی عدالت کے فیصلے پر ترمیم ہونی چاہیے تھے کیونکہ وہ صرف اسی کیس کیلئے قائم کی گئی تھی جو فیصلے سناتے ہی ختم ہو گئی۔

پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر سے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے وہ متفق تھے؟ جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ میرے موقف کے مطابق خصوصی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر سکتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا ہائیکورٹ اگر فیصلہ تسلیم کرتی تو پھر یہ اپیل نہ کرتے، ان کے وکیل آج بھی اپیل پر کھڑے ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کیا وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ میں اعتراض کیا یا متفق تھی؟ فیصلے بارے ہائیکورٹ کو تو بتانا تھا، آئین غصب ہو جائے تو عدالت 1956ء تک بھی جا سکتی ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے رشید اے رضوی سے کہا ہمیں سچ بولنا چاہیے، اگر کوئی فیصلہ ختم ہونا ہے تو ہونا چاہیے، مارشل لاء کو راستہ دینے والے ججز کا احتساب بھی ہونا چاہیے۔

چیف جسٹس نے کہا ماضی میں جو ہوا اسے ختم نہیں کر سکتا کیا سائوتھ افریقہ میں سب کو سزا ملی تھی؟ قوم بننے کیلئے ماضی دیکھ کر مستقبل ٹھیک کرنا ہے، جزا اور سزا اوپر بھی جائے گی، کئی دفعہ قتل کے مجرم بھی بچ نکلتے ہیں۔ وکیل بتائیں کہ آئین توڑنے والے ججز کی تصاویر یہاں کیوں ہیں؟ یہاں صرف جج ہی کیوں پوائنٹ آئوٹ کریں میڈیا بھی ذمہ دار ہے، ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ کتنے صحافی مارشل لاء کے خلاف اور کتنے حامی تھے؟ تاریخ سے سیکھ کر بچوں کو بھی سکھانا چاہیے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا تاریخ یہی ہے کہ مضبوط کیخلاف کوئی نہیں بولتا، جب طاقتور کمزو ہو جائے تو عاصمہ جیلانی والا فیصلہ آتا ہے۔ وکیل رشید اے رضوی نے کہا ججز کے کنڈکٹ کا معاملہ بھی میں عدالت کے نوٹس میں لایا، مشرف کے اقدام کا جواز دینے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

چیف جسٹس نے کہا لاہور ہائیکورٹ میں جاری کارروائی کی عدالتی معاون نے حمایت کی تھی؟ حکومت اس وقت کس کی تھی، وفاق نے کارروائی پر اعتراض نہیں کیا؟ وکلاء نے بتایا اس وقت تحریک انصاف کی حکومت تھی۔ چیف جسٹس نے کہا حامد خان صاحب آپ کو شرمندہ نہیں کرنا چاہتے، آپ کا قد اس لیے بڑا ہے کہ اپنے گھر سے ہوئی غلط بات کو غلط کہنے کھڑے ہیں۔

حامد خان نے کہا لاہورہائیکورٹ میں ہم سب ایک پیج پر تھے، جس پر جسٹس منظور نے پوچھا وہ ایک پیج کیا تھا؟ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا حکومت اس وقت کارروائی نہیں چاہتی تھی جب مشرف کیخلاف کارروائی شروع ہوئی، حکومت کو بھی عدالت نے کارروائی کی طرف مائل کیا، سنگین غداری کیس کس کی حکومت میں شروع ہوا؟ حامد خان نے بتایا ن لیگ کی حکومت تھی۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا 12 اکتوبر کو کارروائی کا حصہ کیوں نہیں بنایا؟ کیا تاریخ میں نہیں جانا چاہیے؟ چیف جسٹس نے کہا کب تک کہیں گے کہ تاریخ میں نہیں جانا چاہیے؟ ہمیں اس طرف جانا ہے کہ کس نے کیا کیا؟ ملک کی 76 ویں سالگرہ منا رہے رہے ہیں، آپ کو سننا چاہوں گا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا مشرف نے اسمبلیاں معطل کیں، آئین توڑا، جن ججز نے قانون جواز فراہم کیا ان کو کیا کہیں گے؟ 12 اکتوبر کا راستہ عدالت نے ہی دیا، مشرف کے مارشل لاء کو قانونی کہنے والے ججز کا ٹرائل بھی ضروری ہے، صرف 3 نومبر کے اقدام پر کارروائی کیوں ہوئی؟ صرف ججز پر حملہ ہونے پر کارروائی کی گئی تو فیئرٹرائل کا سوال اٹھے گا۔

قاضی فائز عیسیٰ نے کہا جرمنی، افریقہ نے غلطیاں تسلیم کیا، سزا، جزا تو اللہ دے گا کم سے کم صحیح یا غلط کو تسلیم تو کریں، آئین سکولوں میں بھی پڑھانا چاہیے۔ انگلینڈ میں غلطیوں کو ماننے کی موومنٹ آرہی ہے، جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا اصول درست نہیں ہو سکتا، جنہوں نے ڈکٹیٹر کے فیصلے تسلیم کیے ان کا نام بتائیں، وکلاء کا کام ہے عدالت کو آگاہ کرنا، میڈیا بھی ذمہ داری ہے، قانون توڑنا درست نہیں کہلایا جا سکتا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا مائی لارڈ نے صحیح کہا قوم غلطیوں سے سیکھتی ہے، چیف جسٹس نے کہا اس وقت بھی بہت سے لوگ طاقتور تھے۔ سلمان صفدر کی استدعا پر 10 جنوری تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے آج کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرت نے انہیں خصوصی عدالت کا فیصلہ چلنے کرنے کی ہدایت کر دی تھی۔

پرویز مشرف کے وکیل کے مطابق انہوں نے نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر انحصار کی ہدایت نہیں کی تھی، مشرف کے وکیل نے چھٹیوں کے بعد کی تاریخ مانی، اس دوران وہ مرحوم پرویز مشرف کے خاندان سے رابطہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ مشرف کے وکیل سے عدالت کا سوال ہے کہ کیا ملزم کی وفات پر اپیل غیرموثر نہیں ہوئی؟ سزا برقرار رہے تو مشرف کے خاندان کو مراعات دینی چاہئیں یا نہیں؟
 

Kam

Minister (2k+ posts)
Do not mind but he is on some agenda like Faez issa.
He also used to give same kind of statements.
But he has proved himself as an asset.
Just to remind, nawaz aaj bhi zinda hai, if he needs his life guarantee.
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
Do not mind but he is on some agenda like Faez issa.
He also used to give same kind of statements.
But he has proved himself as an asset.
Just to remind, nawaz aaj bhi zinda hai, if he needs his life guarantee.
Ya ian aur qanoon key bajaiy Muneera mistry law follow kar rehay hain. Kis ko bewaqoof bana rehay hain.
 

abdulmajid

Minister (2k+ posts)
Judges should first rectify the current situation regarding atrocities against human violation against pakistanis and constitution violation for not holdnig elections on time and make example those are responsible 🤔
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
Judges should first rectify the current situation regarding atrocities against human violation against pakistanis and constitution violation for not holdnig elections on time and make example those are responsible 🤔
They are not paid for this, but defend criminals like ganja, bemari aur dick muneera.