
مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے بعد عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھاجارہا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کی وجہ سے جہاں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے وہیں سرمایہ کاروں کو سپلائی کے حوالے سے بھی خدشات لاحق ہوگئے ہیں، اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پر حماس کے 500 سے زائد ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا جس میں کم و بیش 280 افراد شہید اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔
جوابی کارروائی کرتے ہوئے حزب اللہ نے لبنان سے طویل فاصلے تک مارکرنے والا ایک راکٹ اسرائیل پر داغا جس کے بعد اسرائیل کے اندرونی علاقوں میں نقل مکانی شروع ہوگئی ہے۔
اس ساری صورتحال کا اثر عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں پر بھی پڑرہا ہے، خام تیل کی سپلائی موسمی حالات کی خرابی کی وجہ سے خلیج میکسیکو میں تیل کی پیداور جزوی طور پر متاثر ہونے کی وجہ سے پہلے ہی خراب تھی، اس وقت برینٹ آئل کی قیمت 51 سینٹ اضافے کے بعد 75 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں صورتحال مزید بگڑی تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13oilsupysdjkdj.png