
مشہور پاکستانی ہدایت کار پرمیش اڈیوال نے اسلام قبول کرکے عمرے کی سعادت بھی حاصل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشہور میوزک ویڈیوز، ٹی وی کمرشلز کی ہدایت کاری کرنے والے ہدایت کار پرمیش اڈیوال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ہدایت کار مسجد نبویﷺ کے ہال میں کھڑے ہوکر دعا مانگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ہدایت کار نے اسلام قبول کرنے کا اعلان اور اپنے روحانی سفر کو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا،ویڈیو کے پس منظر میں معروف گلوکار عاطف اسلم کی مشہور قوالی تاجدار حرم بھی سنائی دے رہی تھی۔
پرمیش اڈیوال نے اپنی انسٹا سٹوری کو ری شیئر کیا، انہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام بھی تبدیل کرلیا ہے، پرمیش اڈیوال کی جانب سے اسلام قبول کرنے کے بعد شوبز انڈسٹری کے دیگر فنکاروں نے انہیں مبارکباد دی اور خیر مقدم کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8parmeshadiwallkll.png