مصروفیات کی بناء پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بنچ ڈی لسٹ

qazi-faiz-essa-suprem-court-pak.jpg


چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آئندہ 2 دنوں تک اپنے چیمبر میں اہم ترین امور سرانجام دینگے: رپورٹ
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ 2 دنوں کی رخصت لے لی جس کی وجہ سے ان کا بینچ ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی مصروفیات کے باعث 2 دنوں کے لیے مقدمات کی سماعت سے رخصت لے لی ہے اور چیمبر ورک پر چلے ہیں گئے۔ چیف جسٹس کی مصروفیات کے باعث ان کا بینچ ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آئندہ 2 دنوں تک اپنے چیمبر میں اہم ترین امور سرانجام دیں گے جس کے بعد ان کا بینچ ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے۔ مصروفیات کے باعث چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بینچ ڈی لسٹ ہونے کے بعد جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر کا علیحدہ بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

سینئر صحافی مغیث علی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا:چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 2 دنوں کیلئے چیمبر ورک میں چلے گئے ہیں، وہ 18 اور 19 جنوری کو چیمبر میں اہم امور سرانجام دیں گے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بینچ ڈی لسٹ، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی کا الگ بینچ بنا دیا گیا۔۔۔!!!

https://twitter.com/x/status/1747890565277257831
دوسری طرف سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ ججز کے خلاف مہم چلانے والوں کیخلاف قائم کی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے عدلیہ کو بدنام کرنے والوں کیخلاف سخت ترین ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف نفرت انگیز مواد کی روک تھام کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم 16 جنوری کو قائم کی گئی جس کا اجلاس ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ہوا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو سوشل میڈیا پر نفرت آمیز مواد پھیلانے والوں کی طرف سے اپ لوڈ کیے گئے مواد اور شیئر وکمنٹ کرنے والوں کی تفصیلات اکٹھی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اگلے مرحلے میں عدلیہ مخالف مواد پھیلانے والوں کی گرفتاریوں کی توقع کی جا رہی ہے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں پی ٹی آئی، پولیس، آئی ایس آئی اور انٹیلی جنس بیورو کے نمائندے شامل ہیں۔
 

چاچا بوٹا

MPA (400+ posts)
ابھی تو صرف ںنچ ٹوٹا ہے ۔ جس طرح حرکتیں اور بکواسیات جج کی کرسی پر بیٹھ یہ ننگا رن مرید جوکر کرتا ہے کسی دن کوئی دل جلا اس کا منہ بھی تھوڑ سکتا ہے
 

Back
Top