
پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے مصطفی کمال پر تنقید کردی,انہوں نے کہا مصطفیٰ کمال کی آڈیو ویڈیو لیک اور اعتراف مکافات عمل ہے, جیسے چوری کی گاڑی کوئی نہیں خریدتا ویسے ہی ایم کیو ایم کا مینڈیٹ ہے، یہ لوگ چوری کا مینڈیٹ لے کر وزارتیں لینے گئے تھے,
حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مینڈیٹ بیچنے گئے تھے فارم 45 ہے تو سامنے لاؤ، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا مینڈیٹ چوری اور ایم کیو ایم کا ڈاکے کا ہے، اب آپ کو بھی تسلیم کر لینا چاہیے یہ چوری کا مینڈیٹ ہے۔
کراچی میں عوام نے ووٹ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو دیا، بہتر ہے چوری کا مال واپس کر دیں لوگوں نے آپ کو رد کیا، اب تو آپ لوگوں کو نام نہاد اتحادیوں نے بھی رد کر دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1762703096072007892
پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہم ایک ایک سیٹ واپس لیں گے، کراچی سے 20 اور حیدرآباد سے 2 قومی اسمبلی کی سیٹیں ہماری جیتی ہوئی ہیں، پورے ملک سے 183 قومی اسمبلی کی سیٹیں ہم نے جیتی ہیں، انشاء اللّٰہ دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیں گے۔
دوسری جانب آڈیو لیک پر متحدہ رہنما مصطفیٰ کمال نے وضاحتی بیان میں کہا کہ آڈیو لیک میں رابطہ کمیٹی کو مسلم لیگ ن سے مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کررہا ہوں یہی بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمارے مینڈیٹ کو جعلی کہتی ہے اور وہ پیپلزپارٹی ٹی وی پر بیٹھ کر بھی کہہ رہی ہے,میں نے رابطہ کمیٹی کو یہی بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کو کہتی ہے نمبر پورے ہیں ایم کیو ایم کی ضرورت نہیں ہے اس آڈیو لیک میں یہ باتیں خبر نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خبر یہ ہے کہ اب بھی ایم کیو ایم لندن کے لوگ رابطہ کمیٹی کے اندر موجود ہیں جو ان کے لیے کام کررہے ہیں اب ہمیں پتا چل گیا وہ گھس بیٹھیا کون ہے جس کا بہت دن سے ہمیں انتظار تھا یہ آڈیو آج صبح ایم کیو ایم لندن سے ریلیز ہوئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1762747245202444374
آڈیو میں مصطفیٰ کمال کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ’نون لیگ والوں نے بتایا ہے کہ پی پی والے کہہ رہے ہیں کہ آپ کا مینڈیٹ 100 فیصد جعلی ہے، سب کا 50 یا 60 فیصد مینڈیٹ جعلی ہوگا لیکن آپ کا تو 100 فیصد جعلی ہے، نون لیگ والوں نے بتایا کہ پی پی کا کہنا ہے کہ پی پی اور نون لیگ کے نمبرز پورے ہیں، ایم کیو ایم کو باہر نکالیں ان کی ضرورت نہیں‘۔
مصطفی کمال نے آڈیو میں کہا کہ ’ہماری کئی میٹنگز ہوچکی تھیں، پی ایم ایل این نے رات کے کسی پہر ہمیں بلایا، ایسا لگا کہ زبردستی کمرے میں گھس گئے اور کہا گیا کہ آگئے ہو تو بیٹھ جاؤ، ان کا میٹنگ کا موڈ نہیں تھا، لگ رہا تھا کہ بلا لیا ہے تو مل لیا جائے، 45 منٹ کی میٹنگ ہوئی پھر انہوں نے کہا کہ ہماری پیپلز پارٹی سے میٹنگ ہے‘۔
https://twitter.com/x/status/1762570159506526503
مصطفی کمال نے آڈیو میں کہا کہ ’ہم نے پوچھا کہ آپ کا کیا طے پایا پیپلز پارٹی والوں سے؟ جس پر نون لیگ والوں نے جواب دیا کہ پی پی سے میٹنگ کی ساری چیزیں خفیہ ہیں لیکن اسکے باوجود 2 چیزیں آپ کو بتا دیتے ہیں۔ ایک یہ کہ پی پی والے کہہ رہے ہیں آپ کا مینڈیٹ 100 فیصد جعلی ہے، دوسرا یہ کہ پی پی کا کہنا ہے کہ ہمارے (پی پی اور نون لیگ) نمبرز پورے ہیں ، ایم کیو ایم کو باہر نکالیں ان کی ضرورت نہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hal11h11m.jpg