News_Icon
Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1839706585938964630
https://twitter.com/x/status/1839738399848026481
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ وہ افراد جو معاشرے میں مایوسی پھیلانے کی ناکام کوششیں کر رہے تھے، تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششوں سے شکست کھا چکے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ کراچی میں تاجر برادری سے ملاقات کی اور ان سے خطاب کیا۔
انہوں نے برادر اور دوست ممالک خاص طور پر چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی پاکستان کی معاشی بحالی میں کئی شعبوں میں مدد پر بھی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کے پاس مختلف شعبوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم کو پاکستان کے روشن مستقبل پر مکمل یقین اور اعتماد ہونا چاہیے، پاکستان، اللہ کے حکم سے، اپنے حقیقی مقام تک پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ افراد جو معاشرے میں مایوسی پھیلانے کی ناکام کوششیں کر رہے تھے، تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششوں سے شکست کھا چکے ہیں۔
آرمی چیف نے کراچی کی کاروباری برادری سے بھی ملاقات کی اور ملک کی اقتصادی ترقی میں ان کے کردار کو سراہا، جبکہ شرکا نے ’ایس آئی ایف سی‘ کی کارکردگی کی تعریف کی اور ملکی معیشت میں مثبت پیشرفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی مزید معاشی ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔

مایوسی پھیلانے والے عناصر اجتماعی کوششوں سے شکست کھا چکے ہیں، آرمی چیف
قوم کو پاکستان کے روشن مستقبل پر مکمل یقین اور اعتماد ہونا چاہیے، پاکستان، اللہ کے حکم سے، اپنے حقیقی مقام تک پہنچے گا، جنرل عاصم منیر
www.dawnnews.tv
Last edited by a moderator: