معاشی بحران : افغانستان کے حقیقی اندھیروں میں ڈوبنے کا خدشہ منڈلانے لگا

afghan.jpg


بیرون ملک اثاثے منجمد ہونے سے افغانستان میں معاشی بحران نے جنم لے لیا، امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے ملک کے بیرون ملک اثاثوں کو منجمد کرنے کی وجہ سے افغانستان میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہیں ہوسکی اور اب افغانستان کے حقیقی اندھیرے میں ڈوبنے کا خدشہ منڈلا رہاہے،اثاثےمنجمد ہونے سے وسط ایشیائی ممالک کو پیسےادا نہیں کیے جاسکے،ریاستی پاور کمپنی نے بل کی ادائیگی کیلیےاقوام متحدہ سے نوے ملین ڈالرامداد کی درخواست کردی۔

نوے ملین ڈالر کی امداد سے وسط ایشیائی ممالک کو بجیلی کے بلوں کی ادائیگی ممکن بنائی جائے گی، کیونکہ ازبکستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ایران کی جانب سے بلوں کی ادائیگی کے لیے دی گئی تین ماہ مہلت کی مدت بھی ختم ہوچکی ہے۔

افغانستان کی ریاستی پاور کمپنی دا افغانستان برشنا شرکت کے قائم مقام سی ای او سیف اللہ احمد زئی نے الجزیرہ سے گفتگو میں بتایا کہ افغانستان وسط ایشیائی ممالک ازبکستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ایران کو بجلی کی مد میں مجموعی طور پر ماہانہ 20 سے 25 ملین ڈالر کی رقم ادا کرتا ہے، تین ماہ سے بلوں کی ادائیگی نہ کرنے پر یہ رقم 62 ملین ڈالر تک جاپہنچی، بلوں کی عدم ادائیگی پر کسی بھی وقر ؎ افغانستان کو بجلی کی فراہمی معطل ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے افغانستان میں یونائیٹڈ نیشن اسسسٹینس مشن سے انسانی بنیادوں پر افغان عوام کی مدد کرنے کی درخواست کردی ہے، ملک میں بجلی کی فراہمی کو جاری رکھنے کے لیے اس ہفتے کے آخر تک یہ رقم بڑھ کر 85 ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی،اقوام متحدہ کی جانب سے فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

افغانستان میں بجلی کی سالانہ طلب تقریبا 16 سو میگا واٹ ہے، تاہم ہائیڈرو پاور پلانٹس، سولر پینلز اور رکازی ایندھن سے ملکی ضروریات کاصرف 22 فیصد ہی پورا ہوتا ہے،، افغانستان میں 38 فیصد عوام کو بجلی فراہم کی جا رہی ہے،افغستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ معمول ہے۔
 

angryoldman

Minister (2k+ posts)
یہ کوئی بحران نہیں۔ وہ اس میں سے بھی انشاء اللہ نکل جائیں گے۔ ہماری طرح تو نہیں کہ گھر روشن اور دل اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ اخلاقی پستی کا عروج یہ ہے کہ اوپر سے نیچے تک سب زانی و شرابی حکمران اور عوام ۔ کسی کو یہ جرم اب جرم بھی نہیں لگتا۔ وہ تو تیس سال اللّہ کی آزمائش سےگزر کر کامیاب ہوئے ہیں ہم میں اتنی سکت نہیں ہےکہ تھوڑی سی بھی تکلیف برداشت ہو۔ اس لئے ان کی چھوڑیں اپنی خیر منائیں۔
 
Last edited: