معاشی بحران:بورڈ اینڈ پیپرز انڈسٹری کی غیرمعینہ مدت تک بندش کا فیصلہ

boardha11.jpg

بورڈ اینڈ پیپرز انڈسٹری کی غیرمعینہ مدت تک بندش کا فیصلہ۔۔انتہائی مشکل حالات کے باعث انڈسٹری کے لیے کام جاری رکھنا ممکن نہیں رہا: بورڈ اینڈ پیپرز انڈسٹری

ملک بھر میں جاری معاشی بحران میں کوئی ریلیف نہ ملنے کے باعث بورڈ اینڈ پیپر انڈسٹری کو غیرمعینہ مدت تک بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج آل پاکستان بورڈ اینڈ پیپرز مل ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس ہوا

جس میں انڈسٹری کو کسی قسم کا ریلیف نہ ملنے کے باعث اسے غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بورڈ اینڈ پیپرز مل ایسوسی ایشن کی طرف سے انڈسٹری کی غیرمعینہ مدت تک بندش کے حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

بورڈ اینڈ پیپرز مل ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملکی معاشی بحران میں حکومت کی طرف سے کوئی ریلیف نہ دیئے جانے پر انڈسٹری کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رواں ماہ ستمبر 23 سے سے بورڈ اینڈ پیپرز انڈسٹری کو غیرمعینہ مدت تک کے لیے بند کر دیا جائے گا کیونکہ ان مشکل حالات میں کام جاری رکھنا ناممکن ہو چکا ہے۔

آل پاکستان بورڈ اینڈ پیپرز مل ایسوسی ایشن کے صدر رانا عقیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بجلی، پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے علاوہ انڈسٹری کے معاملات میں سرکاری مداخلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ انتہائی مشکل حالات کے باعث انڈسٹری کے لیے کام جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔

بورڈ اینڈ پیپرز مل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ابرار شاہ نے اس موقع پر کہا کہ ملک کی معیشت میں ہماری انڈسٹری بھرپور کردار ادا کر رہی ہے لیکن حکومت کی طرف سے کسی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین کمیٹی اویس شاہ نے کہا کہ بورڈ اینڈ پیپرز انڈسٹری سے ملک کے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے جو حکومت سے ریلیف نہ ملنے کے باعث بے روزگار ہو جائے گا۔
 

Captain Safdar

Chief Minister (5k+ posts)
Back to caves... soon we will start writing on leaves, leather skin, stones etc...
Welcome to Bohat puraana pakistan