معاشی و قومی سلامتی کے بعد قومی اثاثے بھی داؤ پر لگا دیئے گئے،شیخ رشید

2sheikhiqoumiasaasssy.jpg

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ معاشی و قومی سلامتی کے بعد 4 ارب ڈالر کے لیے قومی اثاثے بھی داؤ پہ لگا دیے گئے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں 43 فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی سلامتی اور قومی سلامتی کے بعد4ارب ڈالر کے لیے قومی اثاثے بھی داؤ پہ لگا دیے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1560869005694492672
شیخ رشید نے اعلان کیا کہ وہ آج3بجے لیاقت باغ میں پریس کانفرنس کریں گے۔ اس کے بعد شام کو اسلام آباد ریلی میں شامل ہوں گے۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ کل لیاقت باغ میں عمران خان کاتاریخی جلسہ ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی75سالہ تاریخ میں جو کچھ شہباز گل کے ساتھ ہوا اس کی مثال نہیں ملتی۔ شہباز گل کے تشدد پر عمران خان کی ٹویٹ نے ساری دُنیا میں حکمرانوں کی ناک کاٹ دی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1560877012151156739
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کے اس احمقانہ قدم سے پاکستان کا تشخص تباہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عمران خان کی کال پرشام کو اسلام آباد ریلی اور کل لیاقت باغ پہنچیں۔
 

waseem137

Minister (2k+ posts)
شیخو کو ہر تیسرے دن بعد پریس کانفرنس نا ملے تو اسکو ٹٹی نہیں آتی۔ سوائے بڑھکیں اور جھوٹی پیشین گوئیوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے اسکے پاس۔
 

Back
Top