
کراچی میں برنی ٹرسٹ کے چیئرمین صارم برنی کی رہائش گاہ پر انسداد منشیات فورس نے چھاپا مارا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات فورس نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک اے میں واقع صارم برنی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم گھر سے تلاشی کے دوران کسی قسم کی منشیات برآمد نہیں ہوئی۔
صارم برنی نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شام کو پانچ بج کر 45 منٹ پر سرکاری نمبر پلیٹ والی تین گاڑیوں پر سوار اے این ایف کی ٹیم نے گھر پر چھاپہ مارا،انسداد منشیات فورس کی چھاپہ مار ٹیم کے پاس نہ تو کوئی سرچ وارنٹ تھا اور نہ ہی ان کے ہمراہ کوئی خاتون اہلکار تھی۔
https://twitter.com/x/status/1451947489536380937
انہوں نے مزید کہا کہ جس وقت چھاپہ مارا گیا اس وقت گھر میں میری ہمشیرہ اور 2 بیٹے موجود تھے، میں گھر میں موجود نہیں تھا اہل خانہ نے اے این ایف کے اہلکاروں کے گھر میں گھسنے کے بعد کسی ایوب نامی شخص سے میری بات کروائی جس نے کہا کہ میرے گھر کے کچن میں منشیات کی موجودگی کی اطلاع اے این ایف کو موصول ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے انہیں کچن کی تلاشی لینے کی اجازت دی تاہم انہیں کچن اور اردگرد کی جگہوں پر تلاشی کے باوجود کچھ نہیں ملا، مجھے اس علاقے میں رہتے 50 بر س ہوچکے ہیں اے این ایف نے چھاپہ مار کر میری عزت کو پامال کیا ہے، ایسا تاثر دیا گیا کہ اس گھر میں کسی سماجی رہنما کے بجائے کوئی منشیات ڈیلر رہتا ہے، اے این ایف کے سربراہ کی ذمہ داری ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کروائیں وگرنہ میں بھی قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11arimbarni.jpg