
سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر واقع کنگری ہائوس کے قریب تیزرفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار باپ اور بیٹی سمیت 2 شہری جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ خاتون ڈرائیور کی تیزرفتاری کے باعث پیش آیا جو بے قابو ہو گئی اور اس نے حادثہ کے بعد جائے وقوعے سے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر وہاں موجود مشتعل افراد نے اسے گھیرے میں لے لیا۔
رینجرز وپولیس اہلکار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے جنہوں نے کارسوار خاتون اور اس کے ساتھ گاڑی میں موجود ایک اور خاتون کو اپنی حراست میں لے کر مشتعل شہریوں سے بچایا اور انہیں موبائل وین میں بٹھا کر تھانے لے گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ تیزرفتار جیپ پیچھے موٹرسائیکلوں کو روندتے ہوئے تیزرفتاری سے آرہی تھی، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں عمران عارف اور آمنہ شامل ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1825557358329856172
تھانہ بہادر آباد کے ایس ایچ او محمد نعیم کا کہنا تھا کہ حادثے کی ذمہ دار خاتون کی شناخت نتاشا دانش کے نام سے ہوئی ہے جو ملک کے معروف صنعتکار دانش اقبال کی اہلیہ بتائی جا رہی ہیں۔ حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کسی نجی کمپنی کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور پولیس اپنی حراست میں موجود خواتین سے تفتیش کر رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1825542427693949078
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ نتاشا دانش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ کے ڈی اے سکیم ون میں واقع اپنے گھر سے نکلی تھی کہ حادثے کے وقت گاڑی اس کے قابو سے باہر ہو گئی۔ حادثے میں موقع پر 7 افراد زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ 2 شہری جاں بحق ہو گئے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ نتاشا دانش کا طبی معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ خاتون ذہنی دبائو میں ہے اور وہ برطانوی ڈرائیونگ لائسنس کی حامل ہے۔
https://twitter.com/x/status/1825607495857090667
عینی شاہدین کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گاڑی چلاتے وقت خاتون ہوش میں نہیں تھی جبکہ حادثے کا مقدمہ درج کروانے کیلئے خاتون کے اہل خانہ سے رابطہ کیا گیا ہے اورقانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1825589377663381517
https://twitter.com/x/status/1825595401518645275
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12karchihdsaas.png