معروف ڈائریکٹر نے نامناسب ’آڈیشن‘ کیلئے کہا : ماڈل حرا خان

9IFybpa.jpg


معروف ماڈل واداکارہ حرا خان نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ انہوں نے کسی ساتھی اداکارہ کے کہنے پر ڈائریکٹر سے کام کے سلسلے میں رابطہ کیا تو اس نے نامناسب لباس میں آدیشن دینے کا مطالبہ کر دیا۔ ماڈل حرا خان نے مذکورہ ڈائریکٹر کے ساتھ کی جانے والی گفتگو کے سکرین شاٹ بھی شیئر کر دیئے۔



تفصیلات کے مطابق ماڈل حرا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ انہوں نے ایک ساتھی اداکارہ جن کو انڈسٹری میں 10 سال ہو گئے ہیں کہ کہنے پر کسی ڈائریکٹر سے رابطہ کیا، انہوں نے بتایا کہ جس نے انہیں اس ڈائریکٹر کا نمبر دیا تھا ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اگلے پراجیکٹ میں کام کیلیے حرا کی بات کی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1447158218367676416
مگر جب ماڈل نے اس ڈائریکٹر کے ساتھ رابطہ کیا تو اس نے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے پاس آئیں اور نجی طور پر انہیں نیم عریاں آڈیشن دیں اس سارے آڈیشن کی ویڈیو بنائی جائے گی جو کہ صرف ڈائریکٹر کے پاس رہے گی اور کاسٹنگ کیلئے استعمال کی جائے گی۔

https://twitter.com/x/status/1447158236638027779
اپنی ٹوئٹ میں حرا خان نے اس ہدایتکار کا نام تو نہیں بتایا البتہ انہوں نے اس کے ساتھ ہونے والی تمام گفتگو کے سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیئےہیں جن میں مذکورہ ڈائریکٹر کا نمبر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ حرا خان کے مطابق وہ مذکورہ ہدایت کار کی جانب سے ڈانس اور کیٹ واک کے مطالبے پر حیران رہ گئیں، کیوں کہ وہ اچھے ڈائریکٹر تھے اور انہیں ان سے یہ توقع نہ تھی۔



حرا خان نے مزید بتایا کہ انہوں نے ڈائریکٹر سے فون پر بات کرنے کے بعد ثبوت کے طور پر ان سے مسیجنگ میں چیٹ کی تاکہ وہ دنیا کو کچھ ثبوت دکھا سکیں۔ ماڈل نے لکھا کہ عام طور پر ایسی باتوں پر یقین نہیں کیا جاتا اور یہ بھی سچ تھا کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا کہ ڈائریکٹر نے ان سے نامناسب مطالبہ کیا ہے، اس لیے انہوں نے اس سے لکھ کر چیٹ کی۔



اداکارہ نے ہدایت کار کے ساتھ مسیجنگ کی اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہدایت کار کی جانب سے ماڈل سے کسی نامناسب "آڈیشن" کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس میں حرا خان ہدایت سے کہہ رہی ہیں کہ انہوں نے فون پر نیم عریاں لباس میں "آڈیشن" کا مطالبہ کیا جو کہ وہ پورا کرنے کو تیار نہیں۔

البتہ اسکرین شاٹس میں یہ بھی پڑھا جا سکتا ہے کہ ہدایت کار ان سے نارمل "آڈیشن" کا بھی پوچھ رہے ہیں اور ساتھ ہی کہہ رہے ہیں کہ اگر ماڈل نارمل انداز میں بھی "آڈیشن" نہیں دینا چاہتیں تو پھر ان کی مرضی ہے۔
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
کنجر خانے میں ،رہ کر ،،،سوتری دیوی ،،،بننا کوئی اچھی بات نہیں ، مرضی کا ،ہیرسمنٹ کرنے والا نہ ملے تو آدمی حرامی ہے ، اور اپنی مرضی کا ملے تو شادیوں سے پہلے ہی ہنی مون ،، مناتی رہتی ہیں ، کسی ایک کا نام بتا دیں جو اپنے یار یا منگیتر کے ساتھ بیرون ملک کے دورے نہ کر چکی ہو ، سو یا تو ایسی عورتوں کو دیکھنا بند کر
دیں یا پھر انکے دکھ ، آنلائن پوسٹ کرنا چھوڑ دیں
-
?