
چین کیلئے بری خبر۔۔ یاہو، فورٹ نائٹ کی سروسز ختم
چین کیلئے بری خبر سامنے آگئی،سخت قوانین کے بعد امریکی انٹرنیٹ سروسز کمپنی یاہو نے چین سے اپنی سروسز ختم کردیں،
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یاہو کی سروسز بند کرنے کا اعلان امریکی گیمنگ کمپنی ایپک کے اعلان کے بعد سامنا آیا، ایپک نے کہا تھا کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی گیمنگ مارکیٹ پر سخت پابندیاں عائد کیے جانے پر اپنا مقبول گیم فورٹ نائٹ بند کردے گی۔
ایکشن، شوٹنگ اور ورلڈ بلڈنگ گیم فورٹ نائٹ دنیا بھر میں مقبول ہے، جس کے 35 کروڑ سے زائد صارفین ہیں،ایپک کے مطابق فورٹ نائٹ چین کا بیٹا ٹیسٹ ختم ہو گیا،
جس کے بعد پندرہ نومبر کو صبح 11 بجے گیم سرورز بند کردیے جائیں گے، صارفین کھلاڑی مزید لاگ ان نہیں ہو سکیں گے،چینی بیٹا ٹیسٹ ورژن 2018 میں جاری کیا گیا تھا لیکن فورٹ نائٹ کو باضابطہ طور پر لانچ کرنے اور مونیٹائز کرنے کے لیے اجازت نہیں ملی تھی۔
یاہو کی جانب سے اے ایف پی کو ای میل پر دیے گئے بیان پر کہا گیا کہ چین میں چیلنجنگ کاروبار اور قانونی ماحول کو تسلیم کرتے ہوئے یاہو کی سروسز چین میں ختم کی جارہی ہے،یاہو اپنے صارفین کے حقوق،مفت انٹرنیٹ سروس کیلئے پرعزم ہے،صارفین کے تعاون کے لیے شکرگزار ہیں،یاہو کی چین میں سروسز انیس سو نناونے میں شروع ہوئی تھی،جبکہ دوہزار تیرہ میں چینی میل سروس بند کر دی تھی۔
چینی حکام کی جانب سے معیشت پر اپنے کنٹرول کو سخت کرنے کیلئے متعدد صنعتوں پر وسیع پیمانے پر ریگولیٹری کریک ڈاؤن کیا گیا، بیجنگ کے اس اقدام سے دنیا بھر کے ٹیکنالوجی اداروں کو شدید نقصان ہورہاہے،
دوسری جانب امریکا میں مقیم متعدد کمپنیوں نے چین سے اپنی بڑی سروسز ختم کردیں،مائیکروسافٹ نے اکتوبر میں اپنے کیریئر پر مبنی سوشل نیٹ ورک لنکڈ اِن کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
گوگل نے 2010 میں بیجنگ کی جانب سے سرچ کے نتائج کو سنسر کرنے کی ضرورت سے انکار کردیا تھا، اور پھر چین میں اپنا سرچ انجن ہی غیرفعال کردیا تھا، جس کے بعد دوہزار اٹھارہ میں گوگل کے ایگزیکٹوز کی جانب سے چین میں سرچ انجن کو دوبارہ کھولنے کے منصوبے پیش کیا گیا جس کی گوگل ملازمین نے مخالفت کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ سنسر شدہ سرچ انجن نقصان دہ ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/yahoo.jpg