
سینیئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ جیسے ہی ملک میں معیشت کی بہتری کے آثار نظر آنا شروع ہوئے تو پی ٹی آئی پر پابندی کا شوشہ چھوڑ دیا گیا، حکمران ہوش کے ناخن لیں۔
تفصیلات کے مطابق کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں اسٹاک مارکیٹ میں آنے والی گراوٹ سے متعلق اعدادوشمار شیئر کیے اور کہا کہ دو سے تین روز کے اندر اسٹاک مارکیٹ میں2ہزار 824 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے، چند دن میں اسٹاک مارکیٹ کی بہار لٹ گئی ہے، بڑی مشکل سے معیشت میں کچھ بہتری کے آثار نظر آنا شروع ہوئے تھے کہ حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی کا شوشہ چھوڑ دیا، مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کردیا۔
https://twitter.com/x/status/1815312133938127020
کامران خان نے کہا یہی نہیں حکومت نے ایکس کے بعد تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی لگانے کی کوشش کی، جبکہ وزیر دفاع چند دنوں میں سسٹم کے لپیٹے جانے سے متعلق کچھ رپورٹس اور ملی جلی افواہوں کو ہوا دیتے ہوئے نظر آئے۔
https://twitter.com/x/status/1815609131799048480
اپنی ٹویٹ کے آخر میں کامران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مان جائیں عمران خان کا اثر پھلتی پھولتی معیشت سے ہی تحلیل ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ آج پاکستان اسٹاک ایکسچنج گزشتہ دنوں کی طرح مندی کا شکار رہی، دوپہر 1 بجے تک اسٹاک مارکیٹ ہنڈرڈ انڈیکس 1ہزار2 اعشاریہ 88 پوائنٹس کی کمی کے بعد 79ہزار 115 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا۔
Last edited by a moderator: