مقتول ناظم جوکھیو کی اہلیہ اور والدہ کا ویڈیوپیغام

nazim-jokhi12341.jpg



کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان ناظم جوکھیو کی والدہ اور اہلیہ نے عدالت میں ویڈیو بیان ریکارڈ کروادیا ہے جس میں انہوں نے انصاف کیلئے لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

سندھ میں پرندوں کے شکار کی ویڈیو وائرل کرنے والے ناظم جوکھیو کے قتل کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ہوئی،دو ران سماعت مقتول کی والدہ اور اہلیہ نے عدالت میں اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا۔

ویڈیو بیان میں ناظم جوکھیو کی والدہ نے کہا کہ میرے بیٹے کے قتل میں ملوث دونوں سرداروں اور ان کے ساتھیوں کو پھانسی پر چڑھایا جائے، میں یا ناظم کی بیوی مر تو سکتے ہیں مگر ناظم کے قاتلوں کو نہ معاف کرسکتے اور نہ ہی کچھ لکھ کر دے سکتے ہیں۔


ناظم جوکھیو کی والدہ نےا نکشاف کیا کہ میرے چھوٹے بیٹے کو ایک کمرے میں قید کرکے سرداروں نے اس کو دھمکی دی اور بیان لکھوایا۔

سماعت کے موقع پر ناظم جوکھیو کی اہلیہ میں اور ناظم کی والدہ انصاف کیلئے ہر لڑائی لڑیں گے اس کیلئے ہمیں اور ہمارے بچوں کی جان بھی جاتی ہے تو ہمیں پرواہ نہیں ، ناظم کے قتل میں ملوث ساجد جوکھیو اور جام عبدالکریم کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، ناظم کے بھائی کو پیسوں کا لالچ یا دھمکیاں دی گئی ہیں جو خوف میں مبتلا ہوگیا ہے۔


انہوں نے بلاول بھٹو زرداری سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جان کا خطرہ ہے، الیکشن میں سردار ووٹ کیلئے ہمارے دروازوں پر آجاتے ہیں، اب وقت ہے کہ ہمارا فیصلہ کرواکے ہمیں انصاف دلوایا جائے، بلاول بھٹو اپنی والدہ کو تو انصاف نہ دلوا سکے ہم غریبوں کو انصاف دلوادیں۔
 

Back
Top