
ملاقات کے دن عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی کا کوئی رہنما ملنے نہیں آیا۔
جیل ذرائع کے مطابق جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا جیل حکام سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے، تاہم ان کو ملاقات سے متعلق تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔
اس حوالے سے صحافی رومان مظفر کا کہنا تھا کہ جس وقت اسلام آباد کے حالات شدید کشیدگی کا شکار تھے، بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف نے ان دنوں میں دو بار عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،،، لیکن تعجب اس بات کا ہے آج ملاقات کا دن تھا لیکن نا تو سینیئر لیڈرشپ اور نہ ہی خان کی ہمشیرائیں اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے نظر آئیں
https://twitter.com/x/status/1862098057048862931
دوسری جانب عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے ملاقات کے لیے سپرنٹنڈنٹ کو درخواست دی ہے۔فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ کہ عمران خان کی خیریت سے متعلق شدید تشویش ہے، ان سے فوری ملاقات کروائی جائے۔
اس حوالے سے جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے درخواست بذریعہ واٹس ایپ بھیجی ہے۔ جیل حکام نے مزید کہا کہ عمران خان جیل کی تحویل میں نہیں ہیں، وہ راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں، ان سے ملاقات کے لیے راولپنڈی پولیس سے رابطہ کریں۔
انکے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی جسمانی ریمانڈ پر راولپنڈی پولیس کی تحویل میں ہیں، ان کے سیل کو راولپنڈی تھانہ نیو ٹاؤن کا حصہ قرار دیا گیا تھا، ان سے ملاقات کرانے یا نہ کرانے کا اختیار جیل انتظامیہ کے پاس نہیں ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ikah1i1h234.jpg