ملتان: پولیس اہلکار پر تشدد کی ویڈیو وائرل کرنے والے 2 افراد گرفتار

screenshot_1743349178287.png

ملتان میں پولیس اہلکار پر تشدد کی ویڈیو وائرل کرنے والے دو افراد کو پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دو روز قبل خیام سنیما چوک پر تین شہریوں نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اس واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے دو افراد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا اور انہیں گرفتار کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق، ملزمان نے ویڈیو بنا کر نہ صرف پولیس کی تضحیک کی بلکہ عوام کو مشتعل کرنے کی کوشش بھی کی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ مواد کی اشاعت کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

یہ ملتان ڈسٹرکٹ میں پیکا ایکٹ کے تحت درج ہونے والا پہلا مقدمہ ہے، اور پولیس نے اس کارروائی کو قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے اہم قدم قرار دیا ہے۔
 

Back
Top