
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے چند دن پہلے راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدلیہ میں مختلف اداروں کی مداخلت کے ثبوت موجود ہیں، مداخلت کا آغاز تمیزالدین کیس سے شروع ہوا تھا سٹیبلشمنٹ کی عدلیہ میں مداخلت کا جلد اختتام ہو گا۔
عدلیہ میں مداخلت سے مل کر جان چھڑوانی ہو گی، ایک جج سے میری فون پر بات ہوئی انہوں نے مجھے وہ سب بتایا جو ان کے ساتھ ہوا، ہماری جوڈیشری بغیر کسی خوف ولالچ کے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔
دوسری طرف عدلیہ میں مداخلت کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا ہے، پی ٹی آئی رہنما سعید احمد بھلی ڈی پی او سیالکوٹ کی طرف سے فاضل مجسٹریٹ دفعہ 30 پسرور کو لکھا گیا خط منظر عام پر لے آئے۔ سعید احمد بھلی نے ڈی پی او سیالکوٹ کا خط ایکس (ٹوئٹر) پر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا: چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ٰ صاحب عدلیہ میں انتظامیہ کی مداخلت کا ایک اور ثبوت ملاحظہ کریں!
https://twitter.com/x/status/1804144001454391715
انہوں نے لکھا: ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال نے ملُزم کو مقدمہ میں بری کرنے پر خط لکھ کے فاضل مجسٹریٹ دفعہ 30 پسرور جناب فواد محمود صاحب کو ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور لمبا لیکچر دیتے ہوئے قانون بھی سکھانے کی کوشش کی ہے اور خط کاپی ٹو ڈی ایس پی کرتے ہوئے مزید ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے لکھا: عدلیہ میں اس طرح کی تحریری مداخلت چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ صاحب کے دور سے پہلے شاید ہی کبھی ہوئی ہو، تاحال چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خاں صاحب نے چارج نہیں چھوڑا امید ہے کہ وہ اس معاملے پر فوری نوٹس لیں گے!
ڈی پی او سیالکوٹ نے اپنے خط میں ایف آئی آر نمبر 56/2 انڈر سیکشن302/324/34، 96/18انڈر سیکشن 302/34 اور 120/20 انڈر سیکشن 380 قلعہ کلروالا کا حوالہ دیتے ہوئے ملزم کو بری کرنے پر مختلف قوانین کا حوالہ دیتے دیا۔ خط کے متن کے مطابق مقامی پولیس نے اپنی رپورٹس جمع کرواتے وقت تمام قوانین کو مدنظر اس لیے کیسز کا فیصلہ فیکٹس / میٹر کو مدنظر رکھ کر کیا جائے تاکہ گھنائونے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکتا ہے۔
ڈی پی او کے خط پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل جاری ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ ڈی پی او کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ جج کو خط نہیں لکھ سکتا۔
https://twitter.com/x/status/1804158774392840347
https://twitter.com/x/status/1804161653044355452
https://twitter.com/x/status/1804197652810154389
https://twitter.com/x/status/1804161254870725029
https://twitter.com/x/status/1804152665519095912
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8shabasshhahassnankjsj.png