
ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک گر گئے ہیں، سرکاری ذخائر4 ارب ڈالر سے بھی کم رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے متعلق تفصیلات جاری کردی ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت9 ارب33 کروڑ48 لاکھ ڈالر ہے، غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کا دباؤ برقرار ہے جس کی وجہ سے سرکاری ذخائر کی مالیت4 ارب ڈالر سے بھی گر گئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق2 جون کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے اختتام پر سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ90 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ذخائر3 ارب91 کروڑ22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 2 جون کو ملک کے کمرشل بینکوں کے پاس5 ارب42 کروڑ 26 لاکھ ڈالر مالیت کے ذخائر تھے ۔
https://twitter.com/x/status/1664302933301932032
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14zakhairkami.jpg