ملک بھر میں آن لائن بینکنگ میں خلل، اے ٹی ایمز نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا

atmab11221h.jpg


ملک بھر میں آن لائن بینکنگ میں خلل کے ناعث اے ٹی ایمز نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا۔

پاکستان میں انٹر بینک نیٹ ورک کی سب سے بڑی نمائندہ کمپنی ’ون لنک‘ کا مختلف بینکوں میں آن لائن رقوم کی منتقلی کا نظام خراب ہو گیا,جس کی وجہ سے صارفین کو آٹومیٹڈ ٹیلر مشینوں سے بھی نقد رقم نکالنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

ملک بھر میں مختلف بینکوں کے صارفین نے شکایت کی ہے کہ وہ آن لائن رقوم کی منتقلی نہیں کر پا رہے ہیں جبکہ ’اے ٹی ایم‘ سے رقم نکالنے میں بھی شدید دشواری ہے۔

صارفین نے کی شکایت کہ ون لنک‘ کے سسٹم میں آنے والی اس خرابی کے نتیجے میں ان کا کاروبار اورمعمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

آن لائن بینکاری مختلف خدمات کے لیے ایک ڈلیوری چینل کے طور پر پاکستان میں انتہائی اہمیت رکھتی ہے، اس سے بینکوں کے علاوہ صارفین کو بھی ایک بڑی سہولت میسر آئی,جیسے نقد رقوم کی منتقلی ، بلوں کی ادائیگی اور دیگر کاروباری لین دین اب اسی آن لائن بیکنگ کے ذریعے ہی ہو رہا ہے۔

ای بینکنگ کے ذریعے بینک اپنے صارفین کو تیز اور بہتر خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

یادرہے کہ گزشتہ روز کچھ سوشل میڈیا صارفین بھی شکایت کررہے تھے کہ بار بار کوشش کے باوجود وہ اپنے آن لائن اکاؤنٹ پہ لاگ ان نہیں ہوپارہے
 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
بنکوںکو چاہیئے کہ چیک بک کو دوبارہ اختیار کرلیں قوم کو بھی سکون بنکوں کے مسائل بھی زیادہ تر حل ہوجائیں گے عوام کو اطمینان حاصل ہوگا۔ اے ٹی ایم پاکستان جیسے ملکوں کے لیئے مناسب نہیں ہے۔
 

Back
Top